Categories: عالمی

دبئی ایکسپو 2020 کی دوڑ میں اولمپک رنر کریں گے شرکت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دبئی،16نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے دبئی ایکسپو 2020 کے دوران منعقد کی جانے والی 10 کلومیٹر دوڑ میں اولمپین رنرز بھی شرکت کریں گے۔ایکسپو دوڑ کے نام سے اس ریس کا انعقاد جمعہ 19 نومبر کو کیا جا رہا ہے جس میں 3 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور دس کلومیٹر کی ریس کے ایونٹ منعقد کئے جائیں گے۔ ایکسپو انتظامیہ کے مطابق تمام ایونٹس کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ بک گئی تھی۔ریس کے شرکاء ممالک کے پویلینز سے ہوتے ہوئے، پائیدارتوانائی، نقل وحرکت اور مواقع کے پویلینز کا رخ کریں گے جہاں سے وہ ایکسپو کے وسط میں موجود الوصل گنبد تک پہنچیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس ریس میں 10 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں بین الاقوامی شہرت کے حامل کینیا کے ایتھلیٹ فرڈینینڈ اومانیالہ، جینتھ جیپکوسگی، ایزیکیل کیمبوئی،، پریسکا جیپتو، بیتھویل بیوت، ہیلن نزیمبی اور جوناتھن کپلیمو شامل ہیں۔ریس کا آغاز صبح 7 بجے کینیا کے پویلین سے ہوگا۔ ریس میں شریک فرڈینینڈ، جینتھ اور ایزیکیل اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ریس کے تمام شرکاء کو ریس کے دن ایکسپو میں فری داخلہ، ریس کی ٹی شرٹ، میڈل اور مختلف اشیاء کا ایک بیگ تحفتاً دیا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago