Urdu News

بھارتی سیاستدان پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، داعش کا خودکش بمبار روس میں گرفتار

دہشت گرد کا انکشاف، اسلامک اسٹیٹ ہندوستان میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے

جمہوریہ ترکی میں اپریل سے جون تک خودکش حملے کی تربیت دی گئی

دہشت گرد کا انکشاف، اسلامک اسٹیٹ ہندوستان میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے

ماسکو، 22 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 بھارت میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد روس میں پکڑا گیا ہے۔ روسی سیکورٹی ایجنسی ایف ایس بی نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے وابستہ اس دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی ایس کے اس خودکش بمبار نے بھارت کی حکمران جماعت (بی جے پی) کے ایک سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کے لیے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سرگرم دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ایک دہشت گرد کے روس میں چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

اس پر ایجنسی نے سرگرمی دکھائی اور دہشت گرد کو پکڑ لیا۔ ایف ایس بی حکام نے دہشت گرد کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خودکش حملہ آور وسطی ایشیا کے کسی ملک کا رہنے والا ہے۔

ایف ایس بی کے مطابق، ابتدائی تفتیش کے دوران مذکورہ دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بھارت کی حکمران جماعت (بی جے پی) کے ایک سینئر رہنما کو قتل کرنے کے لیے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

مذکورہ دہشت گرد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسلامک اسٹیٹ ہندوستان میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ مذکورہ دہشت گرد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹیلی گرام’ کے ذریعے عالمی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے منسلک تھا۔ اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونے کے بعد اس نے دہشت گرد تنظیم سے بیعت کی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ اس سال اپریل سے جون تک جمہوریہ ترکی میں تھا اور وہاں اس نے اسلامک اسٹیٹ کی دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق کے بعد خودکش حملوں کی تربیت حاصل کی تھی۔

اس کے بعد دولتِ اسلامیہ نے اسے بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک بڑے رہنما پر حملے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اس کے بعد اسے پہلے روس بھیجا گیا اور وہاں سے اسے ہندوستان بھیجنے کا انتظام کیا گیاتھا۔

Recommended