Urdu News

روس نے کرسمس پر یوکرین میں سیز فائر کا امکان مسترد کر دیا

ماسکو ،15دسمبر (انڈیا نیریٹو)

روس نے کرسمس پر یوکرین میں سیز فائر کا امکان مسترد کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کا کہنا ہے کہ سیز فائر کی پیشکش موصول نہیں ہوئی، یہ موضوع ایجنڈے میں شامل نہیں۔دوسری جانب ایک بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ فرنٹ لائن پر کشیدگی برقرار ہے، روس بھاری توپ خانے کا استعمال کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرینی صدر نے گزشتہ ہفتے امن کے قیام کے لیے 3 نکاتی تجویز پیش کی تھی۔روس نے یوکرینی صدر کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی پیشرفت سے قبل یوکرین زمینی حقائق کو تسلیم کرے۔قابل ذکر ہے کہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ کرسمس کے موقع پر ہو سکتا ہے سیز فائر کا اعلان کیا جائے اور لوگوں کو تہوار کے موقع پر کچھ راحت ملے مگر روس نے ان تمام سیز فائر کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے ۔

Recommended