Urdu News

شہباز شریف کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات

جنیوا۔11؍ جنوری(انڈیا نیریٹو)

  وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)کے قائد نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے چند اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ مریم کو پارٹی سے متعلق فیصلوں کے حوالے سے فری ہینڈ دیا جائے گا۔

وہ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائیں گی۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ شریف برادران کے درمیان ملاقات عشائیہ پر ہوئی۔ شہباز شریف نے مریم سے دریافت کیا اور انہیں پی ایم ایل این کی سینئر نائب صدر بننے پر مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور بین الاقوامی کانفرنس کے مثبت ردعمل پر اعتماد میں لیا۔دونوں نے پنجاب کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

Recommended