ویلنگٹن،14 فروری (انڈیا نیریٹو)
نیوزی لینڈ میں گرداب گیبرئیل کی وجہ سے آئے طوفان کے بعد قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ طوفان کے باعث ہزاروں گھروں کی بجلی گل ہوگئی ہے اور سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سمندری لہروں کی بلندی کے باعث ساحل پر افراتفری کا عالم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان گیبریل نے نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں تباہی مچا دی ہے۔ بڑے پیمانے پر سیلاب کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ سمندری لہروں کی بلندی کے باعث ساحل پر افراتفری کا عالم ہے۔
شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث ہزاروں گھروں کی بجلی گل ہوگئی۔ جس کی وجہ سے ایئر لائنز کا آپریشن ممکن نہیں ہوپارہا ہے اور سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر کافی ہجوم تھا۔
ایئر نیوزی لینڈ کی طرف سے معلومات فراہم کرائی گئی ہے کہ خراب موسم کے باعث پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔طوفان کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں گزشتہ چند سالوں میں تیسری بار قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سے قبل 2019 میں کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملے کے دوران اور 2020 میں کووڈ وبائی امراض کے دوران قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔
موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہونے کے بعد ایمرجنسی مینجمنٹ وزیر کیرن میک اینلٹی نے قومی ایمرجنسی کے اعلان پر دستخط کر دیے۔ میک اینلٹی نے کہا کہ یہ ایک بے مثال موسمی واقعہ ہے، جس کا شمالی جزیرے کے بیشتر حصے پر بڑا اثر پڑ رہا ہے۔ سیلابی پانی اور لینڈ سلائیڈنگ نے ملک بھر میں کئی بستیوں کو منقطع کر دیا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ کو بھی اس بحران کا سامنا ہے۔ میک اینلٹی نے کہا کہ یہ نیوزی لینڈ کے لوگوں کی زندگیوں کے لئے حقیقی خطرے کے ساتھ ہی ایک بڑی مصیبت ہے۔