Urdu News

بینک آف برطانیہ نے پھر شرح سود میں اضافہ کردیا

برطانیہ میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، لیکن اس میں اب مزید اضافہ ہونے والا ہے۔بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں ایک بار پھر غیرمعمولی اضافہ کردیا، شرح سود 2.25 سے بڑھ کر 3 فیصد کردی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلسل آٹھویں بار اضافے کے بعد برطانیہ میں شرح سود 14 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان مارگیج لینے والے صارفین کی ماہانہ قسط اور بڑھ جائے گی۔برطانوی میڈیا نے آئندہ برس شرح سود بڑھ کر 4.75 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Recommended