Categories: عالمی

ٹی وی ڈراموں میں خواتین کردار کے ساتھ کیا سلوک کیا طالبان نے؟ کیوں ناظرین میں ہے ناراضگی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغانستان میں طالبان حکومت کے زیر انتظام "الامر بالمعروف والنہی عن المنکر" کی وزارت نے ملک میں ٹی وی چینلوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایسے ڈرامے نشر کرنا روک دیں جن میں خواتین کو دکھایا گیا ہو۔اتوار 21 نومبر کو میڈیا کے لیے جاری ہونی والی ہدایت میں زور دیا گیا ہے کہ ’ٹی وی چینلوں کو چاہیے کہ وہ ایسے رومانوی ڈرامے نشر کرنے سے گریز کریں جن میں خواتین بھی کردار ادا کر رہی ہوں‘۔وزارت نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین صحافی ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوں تو انہیں "اسلامی حجاب" میں ہونا چاہیے۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ حجاب سے مراد صرف سر کو ڈھانپنا ہے یا ایسا حجاب پہننا ہے جو اس سے زیادہ حصہ ڈھانپے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
علاوہ ازیں افغان ٹی وی چینلوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے پروگرام پیش کرنے سے اجتناب برتیں جو افغان اسلامی قدار سے متصادم ہوں۔ اسی طرح وہ پروگرام بھی جو مذہب کو ضرر پہنچاتے ہوں یا ان میں نبی کو ان کے ساتھیوں سمیت دکھایا گیا ہو۔رواں سال اگست کے وسط میں اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب وزارت نے افغان ٹیلی وڑن چینلوں کے لیے ضابطہ اخلاق سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔واضح رہے کہ 1996ء سے 2001ء کے درمیان طالبان تحریک نے اپنے پہلے دور حکومت میں ٹی وی اور سینیما کی تمام صورتوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔بعد ازاں 2001ء میں طالبان حکومت کے سقوط سے اب تک بیس برسوں میں افغانستان میں میڈیا سیکٹر نے کافی ترقی کر لی۔ اس دوران میں درجنوں نجی ریڈیو اور ٹی وی چینل قائم ہوئے۔میڈیا سیکٹر کی ترقی سے خواتین کو اس شعبے میں کام کرنے کے نئے مواقع حاصل ہوئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago