واشنگٹن: افغانستان(Afghanistan) سے امریکی فوجیوں(US Forces) کی واپسی اور کابل پر طالبان(Taliban) کے قبضے کے بعد سے امریکی صدر جو بائیڈن(Joe Biden) اپنی غیرملکی پالیسی کو لے کر سخت تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس درمیان جو بائیڈن کی امریکہ میں اپروول ریٹنگ بھی کم کردی گئی ہے۔ این پی آر اور پی بی ایس نیوشور کے ساتھ ایک نئے میرسٹ نیشنل پول کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن کی اپروول ریٹنگ 43 فیصد کے اب تک کے سب سے نچلی سطح پر آگئی ہے۔ یہ ان کے صدر بننے کے بعد سے سب سے کم ہے۔ زیادہ امریکیوں نے جو بائیڈن کی غیر ملکی پالیسی کی مذمت ہے، جب کہ آبادی کے ایک بڑے حصے نے بھی افغانستان میں متحدہ ریاست کے کردار کو ناکام بتایا ہے۔
56فیصد امریکیوں نے جو بائیڈن کی غیرملکی پالیسی کو مسترد کیا
نئے پول کی مانیں تو تقریباً 56 فیصد امریکی شہریوں نے جو بائیڈن کی غیر ملکی پالیسی کے طور طریقوں کو قبول نہیں کیا ہے۔ میرسٹ پول کے ذریعہ شائع ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً امریکہ کی 61 فیصد آبادی افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے خلاف ہے۔ پول میں کہا گیا ہے کہ امریکی اس بارے میں مطمئن نہیں ہیں کہ افغانستان میں حقیقت میں کیا ہونا چاہئے تھا، مگر تقریباً 71 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکہ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اس سے امریکہ کا وقار مجروح ہوا ہے۔
اپنے لوگ بھی ہیں ناراض
جوبائیڈن سے ریپبلکن بھی ناراض ہیں۔ پول کے مطابق، 73 فیصد ریپبلکن بھی جو بائیڈن کی غیر ملکی پالیسی کو صحیح نہیں مانتے۔ وہیں 66 فیصد ڈیموکریٹ بھی جو بائیڈن کی پالیسیوں سے نااتفاقی ظاہر کرتے ہیں۔ اس پول میں تقریباً 75 فیصد آزاد سیاستدان بھی شامل ہیں۔
پول کے نتائج کے مطابق، 61 فیصد لوگوں کو لگتا ہے کہ افغانستان کو امریکہ کی شراکت داری کے بغیر اپنا مستقبل متعین کرنا چاہیے، جب کہ 29 فیصد آبادی کا ماننا ہے کہ جنگ سے متاثر ملک کے معاملے میں شامل رہنا متحدہ ریاست کا فرض ہے۔
افسران کی رائے۔ کچھ فوجیوں کو کابل میں رہنا چاہیے تھا
جب امریکیوں سے پوچھا گیا کہ امریکہ کو افغانستان کی صورتحال سے کیسے نمٹنا چاہیے، تو پول میں شامل لوگوں کی رائے الگ الگ تھی۔ 37 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ سبھی امریکی فوجیوں کو واپس لے لیا جانا چاہئے تھا۔ وہیں 38 فیصد آبادی کا کہنا ہے کہ کچھ فوجیوں کو واپس بلایا جانا چاہیے تھا اور کچھ کو افغانستان میں ہی رہنے دینا چاہئے تھا۔ 10 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوجی کو واپس نہیں لینا چاہیے تا، وہیں پانچ فیصد کا ماننا ہے کہ افغانستان میں زیادہ فوجیوں کو بھیجا جانا چاہیے تھا۔
جارج ڈبلیو بش زیادہ ذمہ داری
حالانکہ افغانستان کی حالت کے لیے امریکہ صرف جو بائیڈن کو قصوروار نہیں مانتے، بلکہ جارج ڈبلیو بش کو زیادہ ذمہ دار مانتے ہیں۔ 36 فیصد ووٹنگ کرنے والوں میں سے سب بڑے طبقے نے جارج ڈبلیو بش کو افغانستان میں فوجی مشن کی ‘ناکامی‘ کے لیے سب سے زیادہ ذمہ دار بتایا ہے۔ اس کے مطابق، افغانستان میں امریکہ کی ناکامی کے لیے جو بائیڈن 21 فیصد، براک اوبامہ 15 فیصد اور ڈونالڈ ٹرمپ 12 فیصد ذمہ دار ہیں۔ وہیں پول میں شامل ڈیموکریٹس نے ریپبلکن لیڈر جارج ڈبلیو بش کو (53 فیصدی) اور ڈونالڈ ٹرمپ کو (22 فیصدی) ذمہ دار بتایا ہے۔ وہیں ریپبلکن نے ڈیموکریٹس لیڈر جو بائیڈن کو (38 فیصدی) اور براک اوبامہ کو (34 فیصدی) ذمہ دار بتایا ہے۔