وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں، ٹوکیو پیرالمپک کا ہمیشہ ایک مخصوص مقام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قافلہ کا ہر ایک رکن چمپئن اور حوصلہ کا باعث ہے۔
وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کی لگاتار مدد کرنے کے لیے ان کے کوچ، سپورٹ اسٹاف اور اہل خانہ کی تعریف کی۔ انہوں نے جاپان کے لوگوں، خاص کر ٹوکیو اور جاپانی حکومت کی تعریف کی کہ انہوں نے لاثانی مہمان نوازی کی اور ان اولمپکس کے ذریعے تحمل و یکجہتی کا ضروری پیغام پیغام پھیلایا۔
وزیر اعظم نے اپنے مسلسل کئی ٹوئٹ میں کہا:
’’ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں، ٹوکیو #Paralympics کا ہمیشہ ایک مخصوص مقام رہے گا۔ یہ کھیل ہر ہندوستانی کے ذہنوں پر ہمیشہ نقش رہیں گے اور کھلاڑیوں کی نسلوں کو کھیل کے لیے ترغیب دیتے رہیں گے۔ ہمارے قافلہ کا ہر ایک رکن چمپئن اور حوصلہ کا باعث ہے۔
بھارت نے جتنے تاریخی تمغے جیتے ہیں اس نے ہمارے دلوں کو خوشی سے بھر دیا ہے۔ میں اپنے کھلاڑیوں کے کوچوں، سپورٹ اسٹاف اور ان کے اہل خانہ کی تعریف کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کھلاڑیوں کی لگاتار مدد کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اپنی کامیابیوں کو بنیاد بناکر ہم کھیلوں میں مزید شرکت کو یقینی بنائیں گے۔
جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا، جاپان کے لوگ، خاص کر ٹوکیو اور جاپانی حکومت کی تعریف کی جانی چاہیے کہ انہوں نے لاثانی میزبانی کی اور اولمپکس کے ذریعے تحمل اور اتحاد کے ضروری پیغام کو پھیلایا۔‘‘