|
|
این ٹی پی سی آر ای ایل نے قابل تجدید توانائی کی ترقی میں تعاون کے لئے تریپورہ حکومت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے
این ٹی پی سی قابل تجدید توانائی لمیٹڈ (این ٹ پی سی آر ای ایل ) نے تریپورہ کی حکومت کے ساتھ 16-01-2023 کو نئی دہلی میں ریاست تریپورہ میں تیرتی اور زمین پر نصب قابل تجدید توانائی کےپروجیکٹوں کی ترقی کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔اس مفاہمت نامے پر ،این ٹی پی سی آر ای ایل کے چیف جنرل منیجر جناب راجیو گپتا نے اور تریپورہ قابل تجدید توانائی کی ترقی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او جناب مہانند دیب برمانے دستخط کیے تھے۔
یہ مفاہمت نامہ ریاست تریپورہ میں قابل تجدید توانائی کے بڑے منصوبوں کی ترقی کی سمت سفر کے آغاز کا پہلا قدم ہے اور حکومت تریپورہ کو صاف توانائی کے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔
اس مفاہمت نامے پر وزیر اعلیٰ مانک ساہا، نائب وزیر اعلیٰ جشنو دیب برما، آئی اے ایس، سکریٹری (بجلی) جناب برجیش پانڈے اور حکومت تریپورہ کے دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ لمیٹڈ کی جانب سے، جناب سی کے مونڈل، ڈائریکٹر کمرشل، جناب جے سری نواسن، ڈائریکٹر فنانس اور جناب موہت بھارگاوا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، این ٹی پی سی آر ای ایل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
*********