اسلام آباد، جنوری 23( انڈیا نیریٹو)
پاکستانی حکومت کی طرف سے گزشتہ روز شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چار سالوں میں پاکستان میں 42 صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے پارلیمانی امور کے وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سینیٹ کو بتایا کہ ان اموات میں ایسے واقعات شامل ہیں جہاں صحافیوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا، دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کیا گیا یا جن کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے 42 صحافیوں میں سے 15 کا تعلق پنجاب، 11 کا سندھ، 13 کا خیبر پختونخوا اور تین کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ ملک کی حزب اختلاف کی جماعت جماعت اسلامی نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں صحافیوں کو تحفظ دینے میں کس طرح ناکام رہی ہیں۔بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم رپورٹرز ودآو¿ٹ بارڈرز کے مطابق 2012 سے اب تک ہر سال اوسطاً پانچ پاکستانی صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے مرتب کیے گئے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس نے گذشتہ سال 180 ممالک میں پاکستان کو 157 ویں نمبر پر رکھا تھا۔
فریڈم نیٹ ورک پاکستان کی 2022 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”2012-22 کے عرصے میں قتل کیے گئے 53 صحافیوں میں سے صرف دو کے قاتلوں کو عدالتوں نے سزا سنائی گئی ہے۔“