Urdu News

بھارت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

حیدرآباد، 11 فروری (انڈیا نیریٹو)

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے سات دہائیوں سے داخلی سلامتی کے شعبے میں کئی چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ اس دوران تقریباً 36 ہزار پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ بھارت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر کام کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) پروبیشنرز افسران کے 74 آر آر بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کے بعد کہی۔

اپنے خطاب میں وزیر داخلہ شاہ نے پروبیشنرز افسران سے کہا کہ آزادی کے بعد آل انڈیا سروسز کے قیام کے وقت ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل نے کہا تھا کہ ملک ایک وفاقی آئین کے تحت ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری آل انڈیا سروسز کی ہے۔ اس جملے کوآپ سب اپنی زندگی کی رہنمائی کرنے والا جملہ بنائیں۔

امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دہشت گردوں کی فنڈنگ پر سخت کارروائی کی ہے۔ حکومت نے بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابو پالیا ہے۔ پی ایف آئی پر پابندی لگا کر ایسی تنظیموں کو سخت پیغام دیا گیا ہے۔

Recommended