Categories: بھارت درشن

جماعت اسلامی ہند اور دیگر تنظیموں کے اعلیٰ سطحی وفدکا آسام دورہ اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات، آسام اقلیت اس دورے کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟

”کچھ لوگ سیاسی مفاد کے لئے قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں، یہی آسام میں ہوا ہے۔کسی بھی اراضی کے انخلا کے لیے قانونی پروسیس کو پورا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ قانون کی تشریح کے مطابق جن لوگوں کوبے گھر کیا جاتا ہے ان کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کرنا لازمی ہے مگر درانگ ضلع کے دھولپور گاؤں میں ایسا نہیں کیا گیا۔ وہاں انخلاء کے عمل کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر غیر انسانی رویہ اختیار کیا گیا“۔

یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مرکز میں منعقدہ کانفرنس میں کہی۔یہ کانفرنس آسام میں نہتے شہریوں پر پولیس کا تشدد اور اموات کا جائزہ لینے گئے وفد کی واپسی پر بلائی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہندکے وفد نے جمعیت علماء ہند اور ایس آئی او (اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا) کے ساتھ متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق انخلاء کا عمل اس طرح نہیں ہوا جس طرح ہونا چاہئے۔ کسی جگہ طویل عرصے سے رہائش پذیر شہریوں کے انخلاء سے قبل ان کی رہائش سمیت معاش، تعلیم اور صحت کا متبادل انتظام کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔مگر یہاں معاملے کو جس طرح فرقہ وارانہ رنگ دے کر ایک مخصوص طبقے کو نشانے پر لیا گیا ہے وہ کسی بھی مہذب ریاست کے لیے بدنما داغ ہے“۔

اس وفد میں جناب ایس امین الحسن، نائب امیر جماعت اسلامی ہند، مولانا حکیم الدین قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند،  جناب شفیع مدنی، سکریٹری جماعت اسلامی ہند، جناب سلمان احمد صدر ایس آئی او اور دیگر قائدین شامل تھے۔ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جناب ایس امین الحسن صاحب نے کہا کہ”وفد نے تمام متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور وہاں غیر انسانی و غیر اخلاقی صورت حال کا جو مشاہدہ کیا، اس سے آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا سرما سے ملاقات کرکے ان کے سامنے رکھی اور اپنی تشویشات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ، شفافیت کے ساتھ جانچ کرائی جائے، خاطی افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثر ہونے والے خاندانوں کی آبادکاری کا فوری بندوبست کیا جائے،  جس کے گھر کی اموات ہوئی ہیں انہیں مناسب معاوضہ دیا جائے۔

ان کی باتیں سن کر چیف منسٹر نے متاثرین کو انصاف دلانے کا وعدہ کیا۔وفد نے ڈی سی اور ایس پی سے بھی ملاقات کی اور ان کے سامنے اپنے تاثرات رکھے جس پر انہوں نے بھی متاثرین کو انصاف دلانے میں غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا یقین دلایا۔ وفد میں شریک جناب شفیع مدنی صاحب نے کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھولپور  کے تقریبا  900 خاندانوں کا حکومت کی جانب سے انخلاء عمل میں آیا ہے،انہیں خالی کرانے کا یہ عمل 25 ہزار ایکڑ زمین پر آرگنائز فارمنگ کے پروجیکٹ کو روبعمل لانے کے لیے انجام دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء ہند نے فوری طور پر کچھ مالی مدد کا اعلان کیا تو جماعت اسلامی ہند نے متاثرین کی امداد کے لئے بنیادی ضرورتوں اور طبی سہولیات کا انتظام کیا ہے اور آنے والے وقتوں میں ان کے لئے مزید انتظامات کئے جائیں گے۔ ایس آئی او نے ایک شہید کے بچوں کی مکمل تعلیم اپنے ذمے لی ہے۔انہوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی ہند اپنے مقامی کیڈرز کے ساتھ مربوط رہ کر متاثرین کی امداد اور ان کے جائز حقوق کی بازیابی کے لیے مسلسل کوشاں رہے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago