تہذیب و ثقافت

ہماری روایت میں آرٹ ایک روحانی عمل ہے،سنجیونی ہے،سچائی کی تلاش کا ایک ذریعہ ہے:دروپدی مرمو

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے جمعرات کو وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں 2019، 2020 اور 2021 کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی فیلو شپ اور ایوارڈز پیش کیے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے ‘اکادمی رتن’ اور ‘اکادمی ایوارڈ’ سے نوازے گئے تمام فنکاروں اور فنکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہماری روایت میں فن ایک روحانی عمل، ایک سنجیونی، سچائی کی تلاش کا ایک ذریعہ ہے۔

  انہوں نے کہا کہ فن کے ذریعے عبادت، دعا  کی جاتی ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کے جذبات پھیلائے جاتے ہیں۔ جو خوبصورت ہے، اس کی تعریف کی جاتی ہے۔ فطرت کا احترام کیا جاتا ہے۔ نئی فصل کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

دروپدی مرمو نے کہا کہ تہذیب کے ذریعے ہماری مادی کامیابیاں سامنے آتی ہیں، لیکن ثقافت کے ذریعے ہمارے غیر محسوس ورثے کے دھارے بہتے ہیں۔ ہمارے فنون اور فنکار ہماری بھرپور ثقافت کے نگہبان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی اور ڈرامہ جیسی فنی شکلیں زبان اور جغرافیائی حدود سے بالاتر ہیں۔ بھارت رتن ایوارڈ یافتہ ایم ایس سبولکشمی، پنڈت روی شنکر، استاد بسم اللہ خان، لتا منگیشکر، پنڈت بھیمسین جوشی اور بھوپین ہزاریکا کی موسیقی کی طاقت زبان یا جغرافیائی حدود سے بالاتر تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 128 فنکاروں کو سال 2019، 2020 اور 2021 کے لیے باوقار اکیڈمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ 10 اکیڈمی فیلوز کے طور پرنیشنل اکیڈمی آف میوزک، ڈانس اینڈ ڈرامہ فنون لطیفہ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو  منتخب کرتی ہے۔

 فیلوکے طور پر  بھرتناٹیم ڈانسر سروجا ویدیناتھن، کتھاکلی کے ماہر سدانم کرشنن کٹی، منی پوری کی رقاصہ درشنا جھاویری، کلاسیکل گلوکار چھنو لال مشرا، کرناٹک شہنائی نواز۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago