Urdu News

وزیر دفاع نے اولی ملٹری اسٹیشن میں فوجیوں کے ساتھ منایا دسہرہ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ فوجیوں کے ساتھ دسہرہ مناتے ہوئے

دنیا کی فوجوں میں بھی ہندوستانی فوجوں کے لیے احترام کا جذبہ پیدا ہوا

نئی دہلی، 5 اکتوبر (انڈیانیرٹیو)

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کی صبح چمولی (اتراکھنڈ) کے اولی ملٹری اسٹیشن میں ”ششتر پوجا“ (اسلحوں پوجا) کی اور اس کے بعد فوجیوں کے ساتھ دسہرہ منایا۔

اس موقع پر انہوں نے فوجیوں سے کہا کہ جب بھی ہمارے پڑوسیوں نے ہندوستان کی سلامتی کے حوالے سے کوئی بحران پیدا کیا تو آپ کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے۔

ہمارا ہندوستان صرف فوج کے جوانوں کی وجہ سے محفوظ ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کی فوجوں میں بھی ہندوستانی فوجوں کے لیے احترام کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس بار اتراکھنڈ میں دسہرہ کا تہوار منا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیر دفاع صبح ساڑھے آٹھ بجے آرمی چیف منوج پانڈے کے ساتھ اولی پہنچے۔ انہوں نے چمولی کے اولی ملٹری اسٹیشن میں وجے دشمی کے موقع پر ”شستر پوجا“ کی اور فوجیوں کے ساتھ دسہرہ منایا۔

Recommended