Urdu News

سوڈان میں جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع،غیر ملکیوں کا انخلا ہوا آسان

سوڈان میں بحران جاری

خرطوم، 28 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 سوڈان میں جاری شدید تنازعہ مزید تین دن تک رکارہے  گا۔ سوڈان میں جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سے غیر ملکی شہریوں کو نکالنا آسان ہو جائے گا۔

سوڈان پر قبضہ کو لے کر  فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی چھڑ ی ہوئی  ہے۔ پہلی بار عید کے دن 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر عمل درآمد کیا گیا تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

اس کے بعد کافی کوششوں کے بعد 24 اور 25 اپریل کی درمیانی شب سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی شروع ہوئی۔ اس جنگ بندی کے بعد سوڈان میں پھنسے پوری دنیا کے شہریوں کے محفوظ انخلا کا راستہ تیار کیا گیا، جس میں سوڈان سے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے چلائے جانے والے آپریشن کاویری بھی شامل ہے۔

اب ایک بار پھر جنگ بندی میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سوڈانی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کی جا رہی ہے۔ فوج کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور امریکا نے اس کے لیے ثالثی کی ہے۔

ساتھ ہی دوسری جانب ریپڈ سپورٹ فورسز نے کہا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی میں توسیع پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس کی تجویز امریکہ، سعودی عرب، ناروے، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے دی تھی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ سمیت افریقی یونین اور اقوام متحدہ جیسے ممالک سوڈان میں جنگ بندی میں توسیع کے لئے  کوشاں تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کر کے سوڈان میں جنگ بندی میں توسیع کی تصدیق کی ہے۔

Recommended