بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
پٹیل تیراہے کہ قریب دبستانِ عزیز کے سکریٹری آدرش بارہ بنکوی کی رہائش گاہ پر ایک شعری نشست منعقد ہوئی۔اس موقع پر کوی اشوک سینی نے کہا کہ اس طرح کی چھوٹی موٹی نشستوں کا اہتمام ہوتے رہنا چاہیے۔
اس طرح کے پروگرام سے آپسی پیار محبت اور قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ اس موقعے پر کہے جانے والے اشعار نذرِ قارئین ہیں۔
یوں رہ کے ساتھ-ساتھ بھی ہم اجنبی رہے
جیسے بجھی ہو پیاس مگر تشنگی رہے
آدرش بارہ بنکوی
میری صداقتوں کا جہاں میں ہے وہ وقار
مجھ پر مرے حریف بھی کرتے ہیں اعتبار
ڈاکٹر ریحان علوی
تمہارے مون کا میں ارتھ کیا سمجھوں
کہ تم پاشاڑ سے بھی بڑھ گئے دو چار ڈگ آ گے اشوک سینی
وردا بھان کشوری سے ملنے جب برسانے آئے کانحا ہولی کے رنگ میں رنگی ہوئی رادھا کو بھی نا پہچانا
جیتندر سریواستو، جیت
اس موقع پر سلمان، صغیر ،منا، جاوید، ببلو، معراج، جگدیش ،لالا ہری رام، یوگیش اور رامانج سامعین کے طور پر موجود رہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…