تہذیب و ثقافت

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے تخلیق کاروں کی تصانیف پر اعزازات کا اعلان

“مدھیہ پردیش اردو اکادمی، سنسکرتی پریشد، محکمۂ ثقافت کے ذریعے تخلیق کاروں کی تصانیف پر اعزازات کا اعلان”
مدھیہ پردیش اردو اکادمی ، سنسکرتی پریشد، محکمۂ ثقافت کے ذریعے سال ۲۰۲۱ اور ۲۰۲۲ میں شائع شدہ کتابوں پر تشکیل شدہ ایوارڈ جیوری کے ذریعے درج ذیل 6 کل ہند اعزازات اعزازی رقم مبلغ 51000 ؍ روپے اور 12 صوبائی اعزازات انعامی رقم مبلغ 31000؍ روپے دینے کا فیصلہ لیا گیا۔
کل ہند اعزاز ات :
میرتقی میر اعزاز،ڈاکٹر شفیع ہدایت قریشی ، دتیہ کو ’انبساط فکر‘ پر ، حکیم قمرالحسن اعزاز، جناب عارف عزیز ، بھوپال کو ’زاویۂ نگاہ ‘ پر ، حامد سعید خاں اعزاز محترمہ رخشندہ روحی مہدی کو ’مانسون اسٹور‘ پر ، شاداں اندوری اعزاز، جناب بدر واسطی بھوپال کو ’ناچ گان ‘ پر ، جوہر قریشی اعزاز ، محترمہ رینو بہل ، دلی کو ’جہان آرزو‘ پر ، ابراہیم یوسف اعزاز، ڈاکٹر رضوان الحق ، دلی کو ’خودکشی نامہ‘ پر ۔
صوبائی اعزازات :
سراج میر خاں سحر اعزاز ، شعور آشنا ، برہانپور کو ’ انتظار اور کب تک ‘ پر ، باسط بھوپالی اعزاز ڈاکٹر محمد اعظم، بھوپال کو ’درد کا چاند بجھ گیا‘ پر ، محمد علی تاج اعزاز جناب اشوک مزاج بدر ، ساگر کو ’میں اکائی ہوں ، میں سماج بھی‘ پر ، نواب صدیق حسن خان اعزازجناب رشید انجم بھوپال کو ’آواز کی دنیا کا دوست امین سیانی ‘ پر ، شعری بھوپالی اعزاز جناب رفیق ریوانی ، ریوا کو ’کچھ شعر کچھ قطعات کچھ غزلیں‘ پر ، کیف بھوپالی اعزاز محترمہ رشدیٰ جمیل بھوپال کو، شمبھو دیال سخن اعزاز جناب مہیندر اگروال ، شیوپوری کو ’رو بہ رو ‘ پر، شفا گوالیاری اعزاز ڈاکٹر واصف یار برہانپور کو ’مٹی ڈال پر‘،
جاں نثار اختر اعزاز پروفیسر آفاق حسین صدیقی بھوپال کو ’ اردو شاعری میں شخصی مرثیے ‘ پر، پنا لال نور شریواستو اعزاز جناب ریاض عالم محمدی ، جبلپور کو ’ تجلیات بزم ثنا‘ پر، سورج کلا سہائے اعزاز محترمہ خالدہ صدیق بھوپال کو ’گلابی شام کے سائے‘ پر اور ندا فاضلی اعزاز جناب جمیل احمد جمیل ، جبلپور کو ’رباب فکر‘ پر ۔
یہ اعزازات جلد ہی تقریب اعزازات منعقد کر پیش کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر نصرت مہدی
ڈائریکٹر
Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago