نوجوان نقاد ڈاکٹر محمد دانش غنی کی کوششوں سے سرزمین کوکن رتناگری میں اردو محاوروں اور کہاوتوں پہ نیشنل سمینار

شعبہئ اردو، گوگٹے جوگلے کر کالج، رتناگری کے ۵۷ / سال مکمل ہونے پر یک روزہ قومی سمینار

سمینار کا افتتاح مراٹھی روزنامہ سکال کے مدیر شریش داملے اور کلیدی خطبہ معروف محقق و نقاد جناب شمیم طارق دیں گے

”اردو کہاوتوں اور محاوروں کا ہندوستانی پس منظر“ کے عنوان پر مشہور اہلِ قلم مقالے پیش کریں گے

رتناگری: رتناگری ایجوکیشن سوسائٹی، رتناگری کے زیر انتظام گوگٹے جوگلے کر کالج، رتناگری کا قیام ۵۴۹۱ء میں عمل میں آیا اور اس کے قیام کے ساتھ ہی اردو شعبہ بھی قائم ہوگیا تھا۔ اس کالج نے تمام ہندوستانی زبانوں کی ترقی کے لیے کوششیں کرنے کے ساتھ ان کو ایک دوسرے سے قریب لانے کی بھی کوشش کی ہے۔ ۰۲۰۲ء میں کالج اورشعبہئ اردو کے قیام کو ۵۷ سال مکمل ہوچکے ہیں اس لیے اس خوشی کے موقع پر کالج انتظامیہ اور شعبہئ اردو نے قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی کے مالی اشتراک سے ۱۱ / دسمبر ۱۲۰۲ء کو ایک اہم عنوان ”اردو کہاوتوں اور محاوروں کا ہندوستانی پس منظر“ پر یک روزہ قومی سمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں شعبہئ اردو نے کئی اہم سمینار منعقد کیے ہیں مگر کالج اور شعبہئ اردو کے قیام کے ۵۷ سال مکمل ہونے پر اس سال کا سمینار خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا۔ اس سال کے سمینار کا عنوان بھی خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔ اس سمینار  کی صدارت شریمتی شلپا پٹوردھن (چیئر پرسن، رتناگری ایجوکیشن سوسائٹی، رتناگری)فرمائیں گی۔مراٹھی روزنامہ سکال کے مدیر شریش داملے سمینار کا افتتاح فرمائیں گے اور معروف محقق، نقاد، شاعر اور کالم نگار جناب شمیم طارق کلیدی خطبہ دیں گے۔ ڈاکٹر عبدالرحیم نشترؔ (مشہور جدید شاعر اور ادیب، ناگپور)، ڈاکٹر محمد شرف الدین ساحل (معروف محقق اور نقاد، ناگپور) اور پروفیسر محمد کاظم (شعبہئ اردو، دہلی یونیورسٹی، دہلی) بطور خاص رونق افروز ہوں گے جب کہ اردو کہاوتوں کی سماجی توجیہہ، اردو محاوروں کی سماجی توجیہہ، کہاوتوں اور محاوروں میں فرق، ہندوستانی دریاؤں سے اردو کہاوتوں اور محاوروں کا تعلق، ہندوستانی موسموں سے اردو کہاوتوں اور محاوروں کا تعلق، ہندوستانی مذاہب سے اردو کہاوتوں اور محاوروں کا تعلق، پھلوں اور غذائی اجناس سے اردو کہاوتوں اور محاوروں کا تعلق، لفظ اور محاورے کا فرق، بیگماتی محاورے، اردو ڈراموں میں کہاوتیں اور محاورے، اردو شاعری میں کہاوتوں اور محاوروں کا استعمال، اردو نثر میں کہاوتوں اور محاوروں کا استعمال، اردو فکشن میں کہاوتوں اور محاوروں کا استعمال اور فلموں میں اردو محاوروں اور کہاوتوں کا استعمال کے عنوان سے سیر حاصل مقالات پیش کئے جائیں گے۔ سمینار کے اہم ترین شرکا میں  ڈاکٹر شفیع ایوب (جے این یو، نئی دہلی)، ڈاکٹرقدسیہ نصیر  (اگنو، نئی دہلی)، ڈاکٹر عبداللہ امتیاز (صدر شعبہ اردو، ممبئی یونیورسٹی)، ڈاکٹر غضنفر اقبال (گلبرگہ)،ڈاکٹر شیخ احرار احمد (نائب مدیر، سہ ماہی ہندوستانی زبان ممبئی)، جناب پرویز احمد (پی آر او، گرونانک گروپس آف انسٹی ٹیوشن، ناگپور) ڈاکٹر سید اسرار الحق سبیلی (گورنمنٹ ڈگری کالج، سدی پیٹ، تیلنگانہ)، ڈاکٹر طیب خرادی (شعبہئ اردو، دی نیو کالج، چینئی)، ڈاکٹر عبدالرحیم اے ملا (ایم جی وی سی ڈگری کالج، مدے بہال، بیجا پور)، محترمہ عطیہ نفیس (حیدر آباد سینٹرل یونیورسٹی، حیدر آباد)، محترمہ جویریہ قاضی (ہیڈ مسٹریس، مومن ہائی اسکول، بھیونڈی) ،  ڈاکٹر سید تاج الہدا خطیب (انجمن ڈگری کالج، بیلگام، کرناٹک)، ڈاکٹر تابش خان (شعبہئ عربی، ممبئی یونیورسٹی)، ڈاکٹر محسن احمد، کرناٹک سینٹرل یونیورسٹی، گلبرگہ) اور وسیم عقیل شاہ (جلگاؤں) شریک ہوں گے۔ تمام مقالات کو کتابی صورت میں شایع کیا جائے گا۔ ریسرچ اسکالرس بھی اپنے مقالات کی تلخیص پیش کریں گے اور ان کے مقالے بھی شامل کتاب ہوں گے۔

مہمانان میں جناب شوکت قاضی(پاوس، رتناگری)، جناب دلدار پورکر (مدیر، ہفت روزہ کوکن کی آواز، مہاڈ)، جناب رفیق مقادم (مجگاؤں، رتناگری)، محترمہ ساجدہ بیجاپوری (پاوس، رتناگری)، جناب مناف گوہاکر (ڈائٹ، رتناگری)، جناب سمیر گڑبڑے (رتناگری)، پرویز سجاد اے آسی (ساکھری ناٹے)، محترمہ نادرہ اقبال کارونکر (زامگہ، داپولی)، مولانا عظمت علی قاسمی (رتناگری)، محترمہ شاذیہ اشفاق نائیک (رتناگری)، جناب اسلم داؤد شرگاؤنکر (رتناگری) وغیرہ شریک رہیں گے۔ خطہئ کوکن کی قدیم دانش گاہ گوگٹے جوگلے کر کالج میں ہندوستانی پس منظر کے تناظر میں اردو کہاوتوں اور محاوروں  کے مختلف گوشوں اور پہلوؤں کو ملک کے اہم ترین اہلِ قلم اپنے فکر و فن اور پر مغز تحریروں سے روشن کریں گے۔سمینار کے اختتام پر ایک مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت جناب عبدالرحیم نشترؔ صاحب فرمائیں گے اور ڈاکٹر محمد شرف الدین ساحلؔ، شمیم طارقؔ ، صابر مجگانوی، تاج الدین شاہد، اقبال سالک، رفیق بزمی، منظر خیامی، آزاد عباس چوگلے، عباس میاں ثاقبؔ، نسیم کرلوی اور دیگر شعرا اپنا کلام پیش کریں گے۔ اہلِ ذوق حضرات سے شرکت کی درخواست ہے۔

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago