شری کرشنا جنم بھومی معاملہ: شاہی عیدگاہ کے سروے کے مطالبہ پر سماعت ملتوی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
متھرا ضلع کی شاہی عیدگاہ مسجد سروے کی منگل کو عدالت میں سماعت نہیں ہو سکی۔ کاشی میں گیانواپی مسجد کے سروے کی طرح شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ منگل کو عدالت کی تعطیل کی وجہ سے اس معاملے کی سماعت نہیں کر سکی۔ اس وجہ سے عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ یکم جولائی مقرر کی ہے۔ ایڈووکیٹ مہیندر نے بتایا  کہ ہندوؤں کے نشانات جیسے سواستیک، اوم، کمل عیدگاہ میں موجود ہیں۔ ان کی ویڈیو گرافی کی جائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح رہے کہ شری کرشنا جنم بھومی مکتی نیاس کے صدر ایڈوکیٹ مہیندر پرتاپ سنگھ نے شری کرشنا جنم بھومی زمین تنازعہ نمبر 950/2020 کے معاملے میں پیر کو عدالت میں درخواست دی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بنارس کے سینئر سول جج کی جانب سے ایڈوکیٹ کمیشن سے متعلق حکم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہی عیدگاہ کا بھی ایڈوکیٹ کمیشن کے ذریعے سروے کروایا جائے۔ منگل کو دو وکیلوں کی اچانک موت کی وجہ سے عدالت میں کام نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے سینئر سول جج کی عدالت نے اگلی سماعت کے لیے یکم جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ مدعی کے وکیل مہندر پرتاپ سنگھ اور عیدگاہ کی انتظامات کمیٹی کے سکریٹری ایڈوکیٹ تنویر احمد نے کہا کہ عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ یکم جولائی مقرر کی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago