اعتکاف وشب قدر کی اہمیت و فضیلت

ناصر قاسمی مدنی منزل

رکن جمعیت علماء سرائے میر اعظم گڑھ

رمضان المبارک کے روزے کو اسلام کے ارکان خمسہ میں بہت ھی اہمیت اور بلند مقام حاصل ہے۔رمضان المبارک ھی کی راتوں میں سے ایک رات شب قدر کہلاتی ھے جو بہت ھی فضیلت اور خیر وبرکت والی رات ہے۔قرآن مجید میں اس کو ہزار مہینوں سے افضل کھا گیا ہے۔اس رات کی خوبیوں کو اجاگر کرنے اس مقدس رات کی اہمیت اور برکت کو سمجھانے کے لیے باری تعالیٰ پوری ایک سورہ قرآن مجید میں نازل فرمائی ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ھے جس شخص نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے شب قدر کا قیام کیا اس تمام پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔رمضان المبارک کے تین عشرے ہیں ۔پہلا عشرہ رحمت کا ہے ۔دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے۔تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے۔اور اس اخیر عشرے میں اعتکاف کا بھی ذکر موجود ہے۔

حضرت ابی ھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔مسجدوں کے لیےکچھ کھونٹے ھیں یعنی ایسے لوگ جو مسجدوں میں بیٹھے رہنا اور عبادت میں مشغول رہنا پسند کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کے ساتھی فرشتے ھوتے ھیں اگر وہ مسجد میں موجود نہ ھوں تو وہ یعنی فرشتے انہیں تلاش کرتے ہیں ۔اور اگر بیمار ھوں تو ان کی عیادت کرتے ہیں۔اور اگر ان کو کوئی حاجت درپیش ہو تو وہ اس کے پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔دوسری حدیث میں ہے ۔معتکف گنا ھوں سے محفوظ رہتا ھے ۔اور اس کے لیے نیکیاں اتنی لکھی جاتی ھیں جتنی کے کرنیوالے کے لیےچوں کہ معتکف تمام برائیوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھتا ہے ۔

اللہ ربّ العزت ہمیں روزہ نماز تراویح قیام اللیل فرائض و واجبات سنن نوافل اعتکاف اور مستحبات پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور رمضان کے علاوہ پوری سال ان باتوں پر مزید عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago