کینیڈا سے واپس لائی گئی اناپورنا دیوی کی مورتی،15 تاریخ کو پہنچے گی کاشی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 3 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کاشی کو جلد ہی دیوی اناپورنا کی قدیم مورتی واپس ملنے والی ہے۔ یہ مورتی ایک صدی قبل وارانسی کے گھاٹ سے چوری ہوئی تھی۔ یہ مجسمہ کینیڈا کی ریجینا یونیورسٹی سے ملا ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) اس مورتی کو وارانسی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اب 11 نومبر کو اس مورتی کو علی گڑھ، کنوج، ایودھیا کے راستے 15 نومبر کو کاشی لے جایا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ میکنزی آرٹ گیلری میں یونیورسٹی آف ریجینا کے مجموعہ سے اناپورنا کا مجسمہ ایک تقریب میں یونیورسٹی کے عبوری صدر اور وائس چانسلر تھامس چیس نے کینیڈا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دیا گیا۔ میکنزی آرٹ گیلری، گلوبل افیئرز کینیڈا اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مورتی اے ایس آئی نے 15 اکتوبر کو وصول کی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اے ایس آئی کے مطابق 1976 سے اب تک 55 تاریخی مجسمے ہندوستان واپس لائے گئے۔ ان میں سے 75 فیصد مورتیاں اور نوادرات وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں واپس لائے گئے ہیں۔ سال 2014 سے اب تک 42 تاریخی ورثے واپس لائے گئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago