تعلیم

ایم آئی انٹر کالج میں سالانہ انعامی پروگرام کا انعقاد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

گزشتہ 3 اپریل کو ایم آئی انٹر کالج بنوک پوسٹ سعادت گنج ضلع بارہ بنکی میں تقسیم اسناد و سالانہ انعامی جلسہ کا انعقاد ہوا۔ یہ جلسہ کالج کے مینیجر محمدمستقیم انصاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پرمستقیم انصاری نے بچوں کو اسناد و  انعامات سے نوازتے ہوئے کہا کہ علم ایک نور کی طرح ہے۔ جس سے جہالت کا اندھیرا دُور ہو جاتا ہے۔ علم ہی کے ذریعے انسان دنیا میں ترقی کے منازل طے کرسکتا ہے۔ تعلیم کے بےشمار فوائد ہیں۔ اس سے انسان اپنے آپ کو پہچانتا ہے۔ جسے ہم خودی کہتے ہیں۔

 علم کا بنیادی مقصد ہی اپنے آپ کو جاننے کے ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم کے ذریعے ایک انسان اپنے خالق کو پہچانتا ہے۔ اس کی دی ہوئی نعمتوں پر شکر ادا کرتا ہے۔ اس کی عظمت کا قائل ہوجاتا ہوں۔اس کی تعریف میں اپنی زبان کو تر رکھتا ہے۔ اس وسیع کائنات سے متاثر ہوکر اس کی بڑائی بیان کرتا ہے۔ مزید براں تعلیم کی وجہ سے انسان حق اور ناحق میں فرق کرپاتا ہے۔ جائز چیزوں کو ماننا اور ناجائز چیزوں کو رد کرنا تعلیم کا ہی احسان ہے۔ تعلیم سے انسان مختلف مسائل کا حل ڈھونڈتا ہے۔

تخریب کاری ، مذہبی منافرت ، نسلی عناد ، علاقائی عصبیت جیسی برائیوں سے انسان دور رہتا ہے۔ علم حاصل کرنے کے بعد انسان ان برائیوں کا حل ڈھونڈنے میں سرگرم ہوجاتا ہے۔ تعلیم سے ایک پر امن ماحول تعمیر ہوتا ہے۔ جس سے ترقی کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے تواریخ کا بھر کا پور مطالعہ کیا جاتا ہے۔ تواریخ کے اسباق کو زندگی میں بروئے کار لایا جاتا ہے۔جس سے حال اور مستقبل دونوں سنور جاتے ہیں۔ اس جلسہ میں کثیر تعداد میں بچوں کے سرپرستوں نے شرکت فرمائی۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago