تعلیم

ناول حقیقت پر مبنی زندگی کی ترجمانی کرتا ہے:پروفیسر انور پاشا

ناول حقیقت پر مبنی زندگی کی ترجمانی کرتا ہے:پروفیسر انور پاشا

ملک  کی مایہ ناز یونیورسٹی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے معروف استاد پروفیسر انور پاشا نے”  اردو میں ناول نگاری: آغاز و ارتقا “کے موضوع پر آن لائین توسیعی خطبہ پیش کیا۔

شعبہ اردو کر گل کیمپس یونیورسٹی آف لداخ  کے زیر اہتمام آن لائن توسیعی خطبے کا اہتمام۔

آج مورخہ 1 اپریل 2023 بروز سنیچر وار شعبہ اردو کرگل کیمپسیونیورسٹی آف لداخ کی جانب سے محترمہ کنیز فاطمہ( ریکٹر کرگل کیمپس) کی زیر سرپرستی ایک آن لائن توسیعی خطبے کا اہتمام کیا گیا جس میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے معروف استاد پروفیسر انور  پاشا نے” اردو میں ناول نگاری :آغاز و ارتقا “کے موضوع پر اپنا بلیغ وبسیط خطبہ پیش کیا ۔مزکورہ موضوع پر  بات کرتے ہوئےانہوں نے  کہا کہ اردو ناول کو جب تک ہم اس کے تاریخی پس منظر  کے ساتھ سمجھنے کی کوشش نہیں کریں گے تب تک  اردوناول کے فن  سے مکمل آشنائی ناممکن ہے۔اپنے خطبے میں انہوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ ناول میں عہد بہ عہدجو فکری  ‘ موضوعاتی اور زبان وبیان کی سطح پر تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں انھیں کسی بھیصورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

اپنے خطبے میں انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ ناول کا فن زندگی سے عبارت ہے اور ناول اپنے اندر ایک پورے عہد کو سمیٹتا ہے  اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ واقعی  ناول حقیقت پر مبنی زندگی کی ترجمانی کرتا ہے اور یوں پروفیسر موصوف نےآغاز  سے لے کر عہد حاضر تک ناول کے ارتقائی منازل پر بھرپور روشنی ڈالی ۔

اس پروقار تقریب میں سوال و جواب کا وقفہ بھی کافی دلچسپ رہا ۔

شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر ولایت علی نےمہمان مقرر  پروفیسر انور پاشا کا تعارف پیش کیا ۔ڈاکٹر عیسیٰ محمد نے شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبہ اردو  کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر جعفرعلی خان  کی کوششوں کو سراہا ۔ ڈاکٹر محمد رفیع نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ایم اے سال دوم کی طالبہ مریم بانو نے اظہار تشکر کا فریضہ بخوبی انجام دیا ۔اس پروقار تقریب میں طلباء و طالبات کے علاوہ بہت سارے ناظرین اور سامعین نے حصہ لیا۔

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago