Categories: تعلیم

گیسٹ ٹیچروں نے ریگولر کئے جانے کے مطالبہ کو لے کر وزیر تعلیم کی رہائش گاہ کا کیا گھیراؤ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آٓل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ہزاروں گیسٹ ٹیچرز نے آج دہلی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج تیز کر دیا ہے جس میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والے تمام  گیسٹ ٹیچروں کو مساوی کام – مساوی تنخواہ اور مستقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم مسٹر منیش سسودیا کی رہائش  گاہ  کے گھیراؤ میں  گیسٹ ٹیچروںکی حمایت میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چ چودھری  انیل کمار نے بھی شرکت کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اس موقع پر سینکڑوں ووکیشنل ٹیچرز بھی موجود تھے۔ عام آدمی پارٹی نے انتخابی منشور میں مہمان اساتذہ کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس کے لیے کیجریوال حکومت کو پالیسی کو نافذ کرنا چاہیے۔ گیسٹ ٹیچروںنے نائب وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ دہلی حکومت اپنا وعدہ فوراً پورا کرے، لیکن بڑے بڑے اعلانات کرنے والے بے حس منیش سیسودیا  گیسٹ ٹیچروںسے ملنے کے لیے بھی اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے، جب کہ پریس کانفرنس اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا  کہ گیسٹ  ٹیچرز  کے تئیں ہم ہمدردی ظاہر  کرتے ہیں۔موقع پر ہی مسٹر انیل کمار نے ٹیچرس یونین کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی مساوی کام مساوی تنخواہ اور انہیں دہلی میں مہمان اساتذہ کے لیے مستقل کرنے کی لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ہزاروں اساتذہ کے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago