Categories: تعلیم

ہندوستانی آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

73ویں یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے قومی اردو کونسل میں پرچم کشائی کی تقریب

73ویں یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے آج قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی  کے صدر دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے ہندوستانی جمہوریت کے امتیازات اور خوبیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ شیخ عقیل احمد نے مزید کہا کہ اس سال خاص بات یہ رہی کہ آزاد ہند فوج کے راہنما اور عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کا یومِ پیدائش نہایت تزک و احتشام سے منایا گیا اور وزیراعظم عزت مآب نریندر مودی نے سبھاش چندر بوس کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کی اور ملک کے تئیں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے احسانات اور عظیم کردار کو یاد کیا۔

شیخ عقیل نے کہا کہ سبھاش چندر بوس ہماری تاریخ آزادی کا ایک نمایاں نام ہیں، جن کی خدمات کا حکومتِ ہند ان کے شایانِ شان اعتراف کر رہی ہے۔ شیخ عقیل نے اس موقعے پر ملک کے تحفظ میں ہندوستانی افواج کی شجاعت، بہادری اور ایثار و قربانی کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ انھی کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک محفوظ ہے اور جب بھی ضرورت پڑی ہے انھوں نے اس ملک کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ہمارے ان جوانوں کی بے مثال قربانیوں کا بھی بخوبی اعتراف کیا ہے، جنھوں نے آزادی کے بعد مختلف جنگوں میں اپنی بہادری کے جوہر دکھائے اور ملک کو عزت و فتح مندی سے ہمکنار کیا، انھی کی یادگار میں انڈیا گیٹ پر نیشنل وار میموریل بنایا گیا ہے جہاں 1947سے لے کر اب تک شہید ہونے والے ہزاروں فوجیوں کے نام کندہ ہیں اور پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ جوانوں کے مجسمے بھی بنائے گئے ہیں۔ حکومت نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے امر جوان جیوتی کی مشعل کو وار میموریل مشعل میں ملاکر تمام مجاہدین اور فوجیوں کی قربانیوں کو بہترین خراج پیش کیا ہے اور اس طرح ملک کی حفاظت میں غیر معمولی کردار ادا کرنے والے تمام جوانوں کے نام کی یہ مشعل ایک ہی جگہ جلتی رہے گی اور ان کی یاد دلاتی رہے گی۔

شیخ عقیل نے کہا کہ دستورِ ہند ملک کی فلاح و ترقی کے لیے مل جل کر جدوجہد کرنے اور اپنے حقوق کے ساتھ اپنی ذمے داریاں انجام دینے کی تلقین کرتا ہے۔  انھوں نے کہا کہ دستورِ ہند میں تمام ہندوستانی زبانوں کے تحفظ و فروغ کی ضمانت دی گئی ہے اور مودی حکومت نے اسی پر عمل کرتے ہوئے نئی قومی تعلیمی پالیسی میں تمام مادری زبانوں کی تعلیم و تحفظ پر زور دیا ہے۔  اس پالیسی میں دیگر زبانوں کے ساتھ اردو زبان کے فروغ پر بھی خاص طور پر توجہ دی گئی ہے اور اس کی تعلیم و تحفظ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ شیخ عقیل نے تمام اردو والوں سے اپیل کی کہ اردو کے فروغ کے تئیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے فراہم کیے گئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔  پرچم کشائی کی اس تقریب میں کونسل کے تمام اسٹاف موجود رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago