Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی ممبر نے امریکہ کی فل برائٹ۔نہرو پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ کامیابی سے مکمل کی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نیلسن منڈیلا مرکز برائے امن اور حل تنازع (این ایم سی پی سی آر) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید جلیل حسین

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نیلسن منڈیلا مرکز برائے امن اور حل تنازع (این ایم سی پی سی آر) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید جلیل حسین نے سال 2021 میں انھیں ملی موقر فل برائٹ۔نہرو پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ مکمل کرلی ہے۔

امریکہ میں ڈاکٹر حسین اپنی پوری فیلوشپ کی مدت کے دوران ماریو ای ناؤدی مرکز برائے بین الاقوامی مطالعات کورنیل یونیورسٹی، ایتھاکا، نیویارک میں رہے۔فیلوشپ کے کورس کے دوران انھوں نے امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں متعدد سیمنار اور کانفرنسز میں شرکت کے ساتھ تحقیق کی۔ فیلوشپ مکمل کرنے کے بعد انھوں نے این ایم سی پی سی آر،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈیوٹی جوائن کرلی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈاکٹر حسین کو اس شان دار کامیابی کے لیے مبارک باد دی ہے اور مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شیخ الجامعہ نے نیو انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے دیے جانے والے موقر این آئی ایف بک فیلوشپ میں شارٹ لسٹ ہونے کے لیے بھی ڈاکٹر حسین کو مبارک باد دی۔ ڈاکٹر حسین نے شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بھرپور تعاون اور ان کی رہنمائی کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر حسین نے این ایم سی پی سی آر،جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ایم۔اے اور پی ایچ ڈی کی ہے۔ انھیں سال دوہزار بارہ میں طلائی تمغہ بھی ملا ہے۔ ساتھ ہی (دوہزار تیرہ اور چودہ) میں آئی سی ایس ایس آر ڈاکٹورل فیلو بھی مل چکا ہے۔ نیز سال دوہزار چودہ اور سترہ میں یوجی سی جونئیر اور سینئر فیلو شپ رسرچ فیلوشپ بھی مل چکاہے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

Recommended