Categories: تعلیم

کیا میں انگریزی بول سکتا ہوں! نامی کتاب کا رسم اجرا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اردو میڈیم کے طلبا میں اکثر انگریزی زبان کو لے کر ایک طرح غیر ضروری خوف ہوتا ہے کہ انگریزی بہت مشکل ہوتی ہے وہ انگریزی سے گھبراتے اور کتراتے ہیں طلبا کی اسی پریشانی کو سامنے رکھتے ہوئے سید ریاست علی (ایم اے انگلش، اردو، بی ایڈ) پرنسپل التوحید انگلش اسکول برہانپور نے ایک کتاب<span dir="LTR">MAY I TALK IN ENGLISH</span>(کیا میں انگریزی بول سکتا ہوں!) نامی کتاب ترتیب دی ہے، اس کتاب کے چھٹے ایڈیشن کا رسم اجراء آج معین العلوم ہائی و جونیئر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شہزاد خان کے ہاتھوں معین العلوم ہائی اسکول سلک ملز کالونی اورنگ آباد میں دوپہر دو بجے عمل میں آیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<img alt="" src="https://urdu.indianarrative.com/upload/news/Copy_of_ENGLIH.webp" /></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس وقت ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی ، اسکول کے سپروائزر چنتامنی سر، اسسٹنٹ ٹیچر کاکڑے سر اور جمیل سر موجود تھے. پرنسپل خان سر نے بتایا کہ یہ کتاب طلبا، اساتذہ اور سرپرست تینوں کے لیے یکساں مفید ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کتاب کے مطالعے سے طلباء میں انگریزی زبان کو لے جو خوف و ڈر ہے وہ دور ہوگا. کتاب کے مصنف سید ریاست علی نے کہا کہ اس کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مختصر عرصے میں اس کتاب کے پانچ ایڈیشن ختم ہوگئے ہیں اور یہ اس کتاب کا چھٹا ایڈیشن ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ کتاب مہاراشٹر کے اردو اسکولوں کے طلباو اساتذہ نے خریدی ہے. مالیگاؤں اردو کتاب میلہ میں ہاتھوں ہاتھ اس کتاب کو لیا گیا ایک ایڈیشن وہی ختم ہوگیا.. مرزا ورلڈ بک ہاؤس اورنگ آباد کے مالک مرزا عبدالقیوم ندوی نے مہمان کا تعارف کرایا اور ان کا شہریان کی جانب سے خیرمقدم کیا. کتاب کی قیمت ایک سو دس روپے ہے لیکن طلباء و اساتذہ کو صرف اسی روپے میں دی جارہی ہے، جمیل سر نے شکریہ ادا کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago