عہدِ حاضر کے ممتاز فکشن نگار پروفیسر خالد جاوید کے ناول ”نعمت خانہ“ کا انگریزی ترجمہ باوقار ادبی ایوارڈ ’جے سی بی انعام برائے ادب 2022‘ کے لیے ہندوستان کی تمام زبانوں سے منتخب دس ناولوں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔
اس فہرست میں چار انگریزی اور چھ غیرانگریزی زبانوں میں لکھے گئے ناولوں کے انگریزی تراجم کو جگہ دی گئی ہے۔
اس ایوارڈ کی مالیت 25 لاکھ روپے ہے۔ اس خبر سے جامعہ برادری میں غیرمعمولی خوشی کاماحول دیکھاجارہاہے۔ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے جامعہ کے لیے اس کو ایک فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے اس نیک خواہش کا اظہار کیا ہے کہ یہ ناول ’جے سی بی انعام برائے ادب 2022‘ کے آخری مرحلے میں بھی منتخب کرلیا جائے۔
پروفیسر خالد جاوید کے تین ناول ’موت کی کتاب‘، ’نعمت خانہ‘ اور ’ایک خنجر پانی میں‘ بہت مقبول ہوچکے ہیں اور ان کا چوتھا ناول ’ارسلان اور بہزاد‘ بہت جلدمنظرِ عام پر آنے والا ہے۔ انھیں ملک بھر کے ممتاز ادبی اداروں کی جانب سے کئی باوقار ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکاہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…