اوکھلا میں سماجی اور رفاہی کام کرنے والی تنظیم ’’والینٹیرز آف چینج ‘‘ نے ملی موڈل اسکول شاہین باغ اوکھلا میں انٹر اسکول تقریری مسابقہ’’اوکھلا کے مسائل اور ان کا حل‘‘ کے عنوان سے 30جولائی 2023 بروز اتوار کو منعقد کرایا۔
اس مسابقے میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم اوکھلا کے رہنے والے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس مقابلے میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے طلبا و طالبات حصہ لینے کے مجاز تھے۔ اس مسابقے میں جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کےطلبا نے بھی شرکت کی۔
ان میں محمد نرالے( بارہویں جماعت آٹس) نے پہلی پوزیشن حاصل کی جس کے لیے انھیں ایک ہزار روپے نقد اور ساتھ مومنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ جب کہ دوسری پوزیشن فضیلت مہہ جبین(نویں جماعت )نے حاصل کی۔ اس کے لیے انھیں ساڑے سات سو روپے کیش اور ساتھ ہی ساتھ میمنٹو اور سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا گیا۔
اس مقابلے میں مہمان خصوصی خواجہ شاہد صاحب(سابق شیخ الجامعہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی )تھے۔ جب کہ حکم کی ذمہ داری پروفیسر شاہنہ تبسم( دہلی یونیورسٹی )، ڈاکٹرخالد مبشر( اسسٹینت پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ)اور ڈاکٹر شعیب رضا خاں اکیڈمک ڈائریکٹر NIOS نے ادا کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…