تعلیم

بوکارو، جھارکھنڈ میں پیام انسانیت کی یونٹ قائم

بارہ بنکی/جھارکھنڈ(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)

مولانا عمران ندوی(تربیت یافتہ حضرت مولانا سید عبد اللہ محمد حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ)کی تحریک وتحریض پر ضلع بوکاروجھارکھنڈ کے مدرسۃ الصالحین والصالحات میں پیام انسانیت کی تعارفی نشست ہوئی ،علاقے کے سینئراوربزرگ ندوی فاضل مولانا شوکت ندوی دامت برکاتہم (نائب ناظم مدرسہ رحمانیہ بندیو ملحقہ دارالعلوم ندوۃ العلماء )کی صدارت رہی۔

جب کہ مہمان خصوصی مولانا آفتاب ندوی مدظلہ العالی ( ناظم جامعہ ام سلمہ دھنباد) تھے،اورمولانا منور ندوی مدظلہ ناظم مدرسۃ الصالحین ،ان کے بھائی مولانا سیف اللہ ندوی،ان کے دیگر بھائیوں،مولانا اقبال ندوی اورعلاقے کے تمام ندوی برادران کی فعال سرگرمیوں سے یہ نشست الحمدللہ کامیاب رہی،بندہ نے شروع میں کچھ الگ سے کہنے کے بجائے حضرت مولانا علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ کا انٹرویو پڑھ کر سنایا ،جس سے تحریک کے خط وخال سامعین کے سامنے ابھر کر سامنے آئے۔

اس کے بعد کلکتہ شہر کے ٹنگرا یونٹ کے ذمہ دار اور فعال رکن پیام انسانیت مولانا شہادت ندوی نے تفصیل کے ساتھ بہت ہی مؤثر انداز میں مثالیں دے کر تحریک کے طریقہ کار پر پوانٹس وار روشنی ڈالی، اسکے بعد سامعین میں سے ایک دو سماجی کارکنان سے تاثرات سنے گئے جس میں ماسٹر عرفان نے بہت ہی قیمتی بات کہی اور کہا کہ” آج مجھے میرے سوال کا جواب مل گیا”۔

اس کے بعد مشورہ ہوا جس میں آنے والے سنیچر کو پہلا مشورہ طۓ پایا جبکہ ہر پندرہ دن پر ان شاءاللہ مستقل مشورہ کی تجویز اتفاق رائے سے پاس ہوئ،اس کے بعد فنڈ سے متعلق ایک سوال آیا جس کا بندہ نے اور پھر تفصیل سے مولانا آفتاب نے کافی وشافی جواب دیا اور خاص طور پر نئ تعلیمی پالیسی کا حوالہ دے کر بہت ہی چوکنا ہوکر کام کو مستقل مزاجی کے ساتھ کرنے کی دعوت دی ،فوری طور پر ممبران نے اپنا تعاون بھی پیش کیا اور ہاسپیٹل وژٹ کا پروگرام بھی طے پاگیا۔

اخیر میں مولانا شوکت کی دعا پر یہ نشست بہت ہی پرسکون ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ۔آپ تمام مخلص عاملین سے درخواست ہے کہ دعا فرمائیں کہ اللہ اس پروگرام کو ریاست جھارکھنڈ وبہار کے لیے نتیجہ خیز بناۓ۔

خوشی اس بات کی بھی بہت زیادہ ہوئ کہ استاذی ومرشدی جنرل سکریٹری پیام انسانیت حضرت مولانا سید بلال عبد الحئی حسنی ندوی دامت برکاتہم العالیہ کی بڑھتی ہوئی تعلیمی وانتظامی ذمّہ داریوں کو دیکھتے ہوئے علاقے کے تمام سینئر وجونیر ندوی حضرات سر جوڑ کر بیٹھے اور سب نے حضرت مولانا دامت برکاتہم کی ھدایات کی سمع و طاعت کا پورا خیال رکھتے ہوئے اپنے حصے کا کام انجام دیا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے قافلہ سالار کی بہ ہزار صحت وعافیت عمر میں برکت اور کاموں میں مزید وسعت وطاقت عطا فرمائے۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago