تعلیم

صدر جمہوریہ نے دہلی یونیورسٹی کے 99ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ دہلی یونیورسٹی بھارت کی بھر پور مالامال ثقافت اور گوناگونیت کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ملک اور بیرون ملک ہر شعبے میں دہلی یونیورسٹی کا تھوڑا سا حصہ ضرور ہے۔ تاہم کوئی بھی ادارہ محض اپنی پرانی شان و شوکت پر قائم نہیں رہ سکتا۔ آج کی تیز رفتار تبدیلیوں کی دنیا میں ایک ادارے کو خود کو مسلسل نئے سرے سے بنانا ہوگا۔ دہلی یونیورسٹی کی برادری کو  مہارت کے پیمانے پر ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کی رہنمائی کرنے کا فرض نبھانا چاہئے اور اس طرح اسے عالمی سطح پر بہترین کارکردگی اور موازنہ کرنے والے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنا چاہئے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں تمام زبانوں اور ثقافتوں کا احترام اور خیر مقدم ضرور کرنا چاہیے لیکن ہمیشہ اپنی جڑوں سے جڑے رہنا چاہیے۔ احیاء اور تخلیقی صلاحیتیں جڑوں سے ہی آتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بھارت کی سرزمین سے جڑے رہتے ہوئے دنیا بھر میں دستیاب بہترین علم حاصل کرنے کے گاندھی جی کے مشورے پر عمل کریں۔

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (25 فروری 2023) دہلی میں یونیورسٹی آف دہلی کے 99ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا۔

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ اپنے گاؤں کی پہلی لڑکی ہیں جو تعلیم کے لیے شہر گئی ہیں۔ ان کے ہم جماعتوں میں بھی بہت سے ایسے طالب علم ہوں گے جن کے خاندان یا گاؤں کا کوئی بھی فرد ان سے پہلے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل نہیں کر سکا ہوگا۔ ایسے طلباء بہت ہونہار اور محنتی ہوتے ہیں۔ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے بڑے جوش و خروش کے ساتھ یونیورسٹی آتے ہیں۔ بعض اوقات وہ ‘احساس کمتری’ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کسی بھی حساس معاشرے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ یہ اساتذہ اور دیگر طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے پہلی نسل کے یونیورسٹی کے طلباء کی حوصلہ افزائی کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago