تعلیم

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سعید انصاری ہاؤس ناظرین کی توجہ کا مرکزبنا

جامعہ کی انجمن تعلیم وتربیت کے تحت انصاری ہاؤس کو گجرات کے ثقافتی ورثے کا موضوع دیاگیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 15 سے 21 دسمبرتک این ایس ایس کیمپ کے ساتھ سی سی اے ہفتہ منایاجارہاہے۔اس کی خوبی یہ ہے کہ یہاں شرکت کرنے والی سبھی ٹیموںکوبانیان جامعہ اور معماران جامعہ کے نام سے منسوب الگ الگ ہاؤسیز میں تقسیم کیا گیاہے۔

واردھا کانفرنس میں بنیادی تعلیم کا جومسودہ ڈاکٹرذاکر حسین نے تیارکیاتھا اس کے عملی نفاذ کے لیے جامعہ میں سب سے پہلے استادوں کا مدرسہ(ٹیچرزٹریننگ انسٹی ٹیوٹ) قائم ہوا۔اسے مخفف میں ٹی ٹی آئی کے نام سے جاناجاتاتھا اور آج بھی اسی نام سے مشہورہے۔

سعید انصاری”استادوں کامدرسہ“کے پہلے پرنسپل مقررہوئے تھے۔انھوں نے اس ادارے کی خدمت میں اپنی پوری عمروقف کردی اوراس کی شہرت کو چارچاند لگادیے۔ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ہاؤس کا نام سعید انصاری ہاؤس رکھاگیا۔اس سال ہرہاؤس کو ایک خاص صوبے کی تہذیب وراویت اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کے لے ایک مقررہ علاقہ دیا گیا ہے۔اس مقررہ علاقے کواس صوبے کے رنگ میں رنگنا اوروہاں کے ثقافتی علامات نیز لباس اورآرٹ کی نمائش پیش کرنی ہے۔

ان میں سعید انصاری ہاؤس شائقین کی خاص توجہ کا مرکز ہے جسے گجرات کی نمائندگی دی گئی ہے۔اس ہاؤس کے سپروائزرزمحمدابرابر عالم اور ڈاکٹر بھارتی شرما کاکہنا ہے کہ انصاری ہاؤس کو اس طرح سجایااورسنواراجارہاہے کہ یہاں قدم رکھتے ہی ہر فردخودکو گجرات کی سرزمین میں محسوس کرے گا۔

اس ہاؤس میں گجرات کی طرززندگی، آرٹ، پینٹنگ اور دیگرثقافتی علامات کی نمائش کچھ اس طرح کی گئی کہ شائقین کے لیے اس میں کافی کشش اور دل چسپی کا سامان ہے۔لوگ جوق درجوق اس کی زیارت کے لیے آرہے ہیں۔اس کی کچھ تصویری جھلکیاں قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔

کچھ تصویری جھلکیاں قارئین کی خدمت میں پیش ہیں

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago