تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان کی پریکشا پہ چرچا 2023 میں بڑے پیمانے پر حصہ لینے کی اپیل

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج طلبا، اساتذہ اور والدین کو ‘‘پریکشا پہ چرچا 2023’’ کی چھٹی تقریب میں حصہ لینے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سرپرستی پانے کا موقع حاصل کرنے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک منفرد متعامل پروگرام – پریکشا پہ چرچا کا تصور پیش کیا جس میں ملک بھر کے اور بیرون ملک سے بھی طلبا، والدین، اساتذہ ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے امتحانات سے پیدا ہونے والے تناؤ پر قابو پانے  پربات چیت کر سکیں تاکہ زندگی کو اتسو کے طور پر منایا جا سکے۔ اس تقریب کا انعقاد پچھلے پانچ برسوں سے وزارت تعلیم  کےاسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کا محکمہ کامیابی کے ساتھ کرتا آ رہا ہے۔

درنہ نہم 9 سے یازدہم 12 تک کے اسکولی طلبا، اساتذہ اور والدین کا انتخاب ایک آن لائن تخلیقی تحریری مقابلے کے ذریعے کیا جائے گا۔ پورٹل

نیچے دئیے گئے موضوعات کے گلدستے سے متعلق 25 نومبر 2022 سے رجسٹریشن کے لئے لائیو ہے اور یہ 30 دسمبر 2022 تک  کھلا رہے گا۔

اول: طلباء کے لئے موضوعات

1. اپنے مجاہدینِ آزادی کو جانیں

آپ نے اپنی ریاست یا علاقے کے مجاہدینِ آزادی کے بارے میں کیا کہانیاں سنی ہیں؟ آپ ان کی زندگی سے کیا تحریک حاصل کرتے ہیں؟ آپ کس طرح اپنی قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں؟

2. ہماری ثقافت ہمارا فخر ہے

آپ کی ریاست کی ثقافت میں کیا خاص بات ہے؟ اس ثقافت کے کن عناصر کی وجہ سے آپ  اپنے ملک پر فخر محسوس کرتے ہیں؟

3.میری کتاب میرے لئے موجبِ تحریک

وہ کون سی کتاب ہے جس نے آپ کو بہت زیادہ متاثر کیا اور کیوں؟

4. آنے والی نسلوں کے لئے ماحول کو بگڑنے سے بچائیں

پائیدار ترقی کے تعلق سے آپ کے خیالات کیا ہیں؟ آپ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہماری آنے والی نسل کو پیش آنے والے کن چیلنجوں کا اندازہ لگا پاتے ہیں؟ ہمیں اپنے ماحول کے تحفظ کے لئے لازمی طور پر کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟ بحیثیت ایک طالب علم  آپ پائیدار ترقی میں اپنا کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟

5.میری زندگی، میری صحت

صحت مند رہنا کیوں ضروری ہے؟ اچھی صحت رکھنے کے لئے آپ کیا کرتے ہیں؟

6. میرا اسٹارٹ اپ خواب

زندگی میں کامیابی کی خاطر اپنے آپ پر انحصار کرنے کے لئے طلبہ میں صنعت کاری اور اسی کے ساتھ ملک کی معیشت اور کام کاج کے طریقوں میں اپنا کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آپ اپنی نئی صنعت کے بارے میں  کیا خواب رکھتے ہیں؟

7۔ سائنس، ٹیکنالوجی، انجنئیرنگ اور ریاضیات کی تعلیم/ ماورائے حدود تعلیم

قومی تعلیمی پالیسی 2020 طلبا کی طرف سے مضامین کے انتخاب میں لچک کی سفارش کرتا ہے۔ طلبا کو اپنی پسند کے مضامین اختیار کرنے، اپنا راستہ خود منتخب کرنے اور اپنی پسند کا پیشہ اپنانے کی آزادی ہوگی۔ سائنس اور ریاضی سے آگے بھی زندگی ہے۔ اس کے بارے میں تم  کیا سوچتے ہو؟ اس انقلابی تبدیلی کی سفارش میں آپ کو کیا آزمائشیں نظر آتی ہیں؟ آپ کی کیا تجاویز ہیں؟

8۔ اسکولوں میں بہت کچھ سیکھنے کے لئے کھلونے اور کھیل کود

کھلونے اور کھیل بھی بہت کچھ سیکھنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ ثانوی مرحلے میں کھلونوں اور کھیلوں کے ذریعے بہت کچھ سیکھنے والے طلباء کے بارے میں اپنا نظریہ لکھیں۔

دوئم:  اساتذہ کے لئے موضوعات

1۔ ہمارا ورثہ

سیکھنے والوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے ‘ہندوستانی’ روایتی علم کی تعلیم کا جوہر کیا ہے؟ آپ  ان شعبوں میں جو آپ نے اسکول میں شروع کیا ہے، اسے سکھانے کا منصوبہ کیسے بنائیں گے۔

2۔ سیکھنے کے ماحول کو فعال کرنا

سیکھنے والوں کی بہتر تعلیم اور جذباتی اور ذہنی صحت کے لئے کلاس روم میں ایک صحت مند اور سازگار ماحول پیدا کرنے میں ایک استاد کے طور پر آپ کا کیا کردار ہونا چاہیے ؟ آپ تمام سیکھنے والوں کی شرکت اور سیکھنے کو یقینی بنانے کے لئے سرگرمیوں کو  کیسے تشکیل دیں گے؟ ‘طلبا کے ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کے بارے میں آپ کے خیالات اور رائے کیا ہیں؟

3۔ تعلیم برائے ہنر

ہنر کی تعلیم بہت ضروری ہے۔ اگرچہ ہمارے ملک میں ہنر کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے پورے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے باوجودیکہ سیکنڈری طلبہ میں پیشہ وارانہ تعلیم کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے طلبا تعلیم / اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح نہیں دیتے  بلکہ وہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے مختلف راستے تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ اس بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

4۔ نصابی بوجھ میں کمی اور امتحانات کے ڈر سے نجات

طلبا کو تجرباتی تعلیم اور پروجیکٹ پر مبنی نصاب کے ذریعے علم سیکھنا ہے تاکہ وہ جو کچھ سیکھتے ہیں اور کیسے سیکھتے ہیں اس پر اعتماد کرسکیں۔ یہ خود بخود امتحان کا دباؤ کم کر دے گا۔ ایک استاد کی حیثیت سے آپ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اس تناظر کو عمل میں لانے کے لئے کیا اقدامات کریں گے۔

5۔ مستقبل کے تعلیمی چیلنجز

آپ کی رائے میں کیا ہیں موجودہ تعلیمی چیلنجیز؟ اسکول، اساتذہ اور والدین  بچوں کو تعلیمی توقعات میں ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے کس طرح سہولت فراہم کریں؟

سوئم: والدین کے لئے موضوعات

1۔ میرا بچہ، میرا استاد

کون سی ایسی دلچسپ چیز ہے جو آپ کے بچے نے آپ کو سکھائی ہے؟ آپ نے اسے کس طرح سیکھا اور خود کو اس کے مطابق ڈھالا؟ اپنے بچوں کی دلچسپیوں کے مطابق ڈھلنا کیوں ضروری ہے؟

2۔ تعلیمِ بالغاں- سب کو خواندہ بنانا

تعلیمِ بالغاں کی آپ کے نزدیک کیا اہمیت ہے؟ اس سے کس طرح قوم بااختیار بن سکتی ہے؟ بالغوں میں جدید مسائل کی تفہیم میں بچے کس طرح تعاون کر سکتے ہیں؟

3۔ سیکھنا اور ساتھ  مل کر پنپنا

آپ اپنے بچے کے اسکول میں علم سیکھنے کی گھر میں تعریف کیسے کریں گے؟ اپنے بچے کے صحت مند طور سے علم سیکھنے کے عمل میں بطور والدین آپ اپنے کردار پر ایک تخلیقی نوٹ لکھیں۔

مائی گوو پر مقابلوں کے ذریعے منتخب ہونے والے تقریباً 2050 طلبا، اساتذہ اور والدین کو پی پی سی کٹس اور این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر کی جانب سے توصیفی سند دی جا سکتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago