عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کی میٹنگ زیر صدارت پروفیسر عبدالحق، دریاگنج، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں حسب روایت ہر سال کی طرح علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 9 نومبر 2023 کو ’عالمی یوم اردو‘ کے انعقاد کا فیصلہ ہوا۔ اسی کے ساتھ عالمی یوم اردو ایوارڈ کمیٹی کے ارکان (معروف صحافی جلال الدین اسلم، سہیل انجم، جاوید اختر اور ڈاکٹر سیّد احمد خاں) کی سفارش کی بنیاد پر صحافت، شاعری، اردو ادب اور فارسی زبان و تحقیق کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں چند اہم شخصیات کو عالمی یوم اردو ایوارڈ 2023 کے لیے منتخب بھی کیا گیا۔
اس فہرست میں ٭ جناب شمیم طارق (ممبئی) کو عالمی یوم اردو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ٭ پروفیسر توقیر احمد خاں (نئی دہلی) کو علامہ اقبال عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ادب ٭ پروفیسر احمد محفوظ (نئی دہلی) کو مرزا غالب عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے شاعری ٭ پروفیسر محمد ادریس (نئی دہلی) کو پروفیسر محمد شفیع علیگ عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے اردو سائنسی ادب ٭ جناب شعائراللہ خاں (رامپور) کو قاضی محمد عدیل عباسی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ترویج زبان اردو ٭ جناب سیّد مجاہد حسین (دہلی) کو مولانا عثمان فار قلیط عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ٭ جناب فہیم احمد (نئی دہلی) کو محفوظ الرحمن عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ٭ پروفیسر اختر حسین کاظمی (نئی دہلی) کو مولانا علی میاں عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے اردو فارسی زبان و ادب ٭ جناب اسد مرزا (نئی دہلی) کو مولانا ثناء اللہ امرتسری عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تحقیقی صحافت ٭ ڈاکٹر ہردے بھانو پرتاپ (نئی دہلی) کو منشی پریم چند عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو زبان و ادب ٭ جناب نواز دیوبندی (دیوبند) کو حفیظ میرٹھی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے شاعری ٭ ڈاکٹر شفیع ایوب (نئی دہلی) کو نصیرالدین ہاشمی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے اردو تحقیق ٭ ڈاکٹر راحت مظاہری (نئی دہلی) کو مولوی اسمٰعیل میرٹھی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے بچوں کی شاعری ٭ ڈاکٹر سعدیہ عثمانی (اعظم گڑھ) کو نورجہاں ثروت عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ٭ جناب رؤف رامش (نئی دہلی) کو مولانا محمد مسلم عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ٭ جناب امیر احمد خاں امیرآنہٹوری (بجنور) کو مولانا عبدالماجد دریابادی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے زبان و ادب ٭ جناب فریداحمد فرید (نئی دہلی) کو مولوی عبدالحق عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو ٭ ڈاکٹر شمشاد علی (چورو، راجستھان) کو ڈاکٹر ابوالفیض عثمانی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو ادب ٭جناب رحیم رضا (جلگاؤں) کو ڈاکٹر ذاکر حسین عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ادب اطفال ٭ جناب صلاح الدین زین (نئی دہلی) کو عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے الکٹرانک میڈیا ٭ جناب محمد زاہد امینی (میوات) کو امداد صابری عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ٭ خالد رضا خاں (نئی دہلی) کو علمت یٰسین عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو ٭جناب آفتاب علی (امروہہ) کو مظہرالدین خاں عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے درس و تدریس ٭ اقرار خان (نئی دہلی) کو پنڈت دیونرائن پانڈے عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ٭ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس (نئی دہلی) کو منشی نول کشور عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے نشر و اشاعت ٭ علیم انصاری (نئی دہلی) اور ڈاکٹر فہیم بیگ (نئی دہلی) کو علامہ محمد اقبال رفیق اْردو یادگار مومنٹو کے لیے شامل ہیں۔
عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ ایوارڈ یافتگان اردو کی ترویج و ترقی میں مزید معاون ہوں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…