Urdu News

ابھیشیک بچن نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا، بگ بی ہوئےجذباتی ۔

فلم اداکار ابھیشیک بچن کو بدھ کی شام ممبئی میں منعقدہ فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز 2022 کی تقریب میں ان کی فلم ‘دسویں’ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جہاں یہ ایوارڈ ملنا ابھیشیک بچن کے لیے ایک خوبصورت لمحہ اور حوصلہ افزائی تھا، وہیں ابھیشیک بچن کو یہ ایوارڈ ملنے کے بعد ان کے والد اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا سینہ فخر سے وسیع ہو گیا ہے۔

امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے ابھیشیک بچن کی تعریف کی، ‘میرا فخر، میری خوشی… آپ نے اپنی بات ثابت کردی۔ آپ کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ،ہنسی، مذاق اڑایا لیکن آپ نے بغیر شور شرابے کے اپنی صلاحیت دکھا دی۔بہترین ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ اس کے ساتھ امیتابھ بچن نے دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

امیتابھ بچن کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امیتابھ بچن بیٹے ابھیشیک کی تعریف کر رہے ہوں۔ امیتابھ بچن اکثر کھل کر ابھیشیک کی تعریف کرتے ہیں اور اب جب ابھیشیک بچن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے تو ان کی تعریف کرنا جائز ہے۔ اگر ہم ابھیشیک بچن کی فلم دسویں کی بات کریں تو اس فلم میں ابھیشیک بچن نے ایک کم پڑھے لکھے قیدی لیڈر کا کردار ادا کیا ہے، جو جیل میں رہتے ہوئے دسویں کے امتحان کی تیاری کرتا ہے اور یہ امتحان پاس بھی کرتا ہے۔ اس فلم میں ابھیشیک بچن کے ساتھ یامی گوتم اور نمرت کور بھی اہم کرداروں میں تھیں۔ یہ فلم رواں سال 7 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ابھیشیک کی اداکاری کو سبھی نے سراہا تھا۔

Recommended