تفریح

اداکارہ بیلا بوس نہیں رہیں، 79 سال کی عمر میں آخری سانس لی

فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ اور بہترین ڈانسر کے طور پر جانی جانے والی بیلا بوس انتقال کر گئیں۔ 20 فروری کو آخری سانس لی۔

بیلا بوس نے 1950 اور 1980 کے درمیان ہندی اور دیگر ہندوستانی فلموں میں کام  کیا۔ انہوں نے تقریباً 200 فلموں میں کام کیا۔ اداکارہ بیلا نے ’شکار‘، ’جینے کی راہ‘، ’جے سنتوشی ماں‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔ وہ ملٹی ٹیلنٹڈ تھیں۔ اداکارہ اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے رقص کے لیے جانی جاتی تھیں۔ ہر کوئی ان کے منی پوری ڈانس کاقائل تھا۔

بیلا بوس کولکاتا کے ایک بڑے گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ایک تاجر اور والدہ گھریلو خاتون تھیں لیکن ان کا خاندان ایک بینک کے ڈوبنے سے برباد ہوگیا تھا۔ اس کے بعد بیلا ممبئی آگئیں۔ کچھ دنوں بعد ان کے والد کا ایک سڑک حادثے میں انتقال ہو گیا۔ اپنے والد کی موت کے بعد بیلا نے اپنے گھر کو چلانے کے لئے فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago