Categories: تفریح

آیوشمان کھرانہ اور وانی کپور کی ‘چنڈی گڑھ کرے عاشقی ‘کی ریلیز کی تاریخ مقرر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طویل عرصے سے خبروں میں رہنے والی آیوشمان کھرانہ اور وانی کپور کی فلم ’چنڈی گڑھ کرے عاشقی‘ کی ریلیز کی تاریخ طے کر لی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم میکرز نے فلم کی ریلیز سے قبل فلم کا ٹریلر اور ریلیز کی تاریخ کا بھی انکشاف کیا ہے۔ فلم کا ٹریلر رواں ماہ کی 8 تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ فلم 10 دسمبر کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وانی کپور اور آیوشمان کھرانہ منگل کو منظر عام پر آنے والی فلم کے اس فرسٹ لک میں لپ لاک کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ فلم کے اس فرسٹ لک کو دیکھ کر صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک محبت کی کہانی ہوگی اور فلم میں آیوشمان اور وانی کے درمیان زبردست کیمسٹری دکھائی دے گی۔ ایوشمان کھرانہ اور وانی کپور اس فلم میں پہلی بار ایک ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔ایوشمان کھرانہ پہلی بار ابھیشیک کپور کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں جنہوں نے کائی پو چھے اور کیدارناتھ جیسی فلموں کی کامیابی سے ہدایت کاری کی ہے۔ آیوشمان، ابھیشیک اور وانی سبھی فلم کو لے کر پرجوش ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شائقین بھوشن کمار اور پرگیہ کپور کی پروڈیوس کردہ اور ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی ریلیز کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago