اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر 24 ستمبر 2021 کو پہلے ہمالین فلم فیسٹول کا افتتاح کریں گے۔ 5 دنوں تک چلنے والا یہ فیسٹول 24 سے 28 ستمبر 2021 تک لیہہ، لداخ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں سپر ہٹ فلم ’شیر شاہ‘ میں کام کرنے والے لوگوں کے علاوہ اس کے ہدایت کار جناب وشنو وردھن اور مرکزی کردار (لیڈ ایکٹر) جناب سدھارتھ ملہوترا بھی شریک ہوں گے۔
اس فیسٹول میں ناظرین اور فلم کے شائقین کے لئے متعدد گوشے شامل کئے گئے ہیں، جو درج ذیل ہیں:
- پانچ روزہ فلم فیسٹول کے دوران مقبول فلموں کی اسکریننگ۔
اس فیسٹول میں ہندوستان کی نیشنل ایوارڈ جیتنے والی اور ہندوستانی پینورما کے ذریعے منتخب کی جانے والی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ ان فلموں کی اسکریننگ لیہہ کے سندھو سنسکرتی آڈیٹوریم میں کی جائے گی، جہاں پر ڈیجیٹل پروجیکشن کی سہولت موجود ہے۔
- ورکشاپ، ماسٹر کلاس اور گفتگو پر مبنی اجلاس۔
ورکشاپ اور ماسٹر کلاس کے متعدد سیٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں فلم سازوں ، ناقدین، ہمالیائی خطہ کے ٹیکنیشین کو مدعو کیا جائے گا، تاکہ وہ مقامی فلم کے شائقین کو معلومات اور ہنر مندی کے بارے میں بتاسکیں۔ اس سے فلم بنانے میں ضروری تخلیقی صلاحیت کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔
- مقابلہ کا سیکشن – چھوٹی اور دستاویزی فلم کا مقابلہ۔
مقابلہ والے سیکشن میں چھوٹی فلموں اور چھوٹی دستاویزی فلموں کو دعوت دی گئی ہے۔ بہترین فلم کا ایوارڈ ہدایت اور پروڈیوسر، بہترین سنیما ٹوگرافی، بیسٹ ایڈیٹر اور بہترین کہانی کو دیا جائے گا۔
مذکورہ بالا حصوں کے علاوہ اس فلم فیسٹول میں ناظرین کے لئے بھی کئی چیزو ں کا انتظام کیا گیا ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
- فوڈ فیسٹول: لداخ کے امتیازی جغرافیہ اور موسمیاتی حالات کے مد نظر یہاں کے مختلف علاقوں کے کھانے بھی الگ الگ ہیں۔ اس فیسٹول میں پانچ دنوں کے دوران فوڈ فیسٹول کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
- کلچرل شو: لداخ کی الگ الگ ثقافت کو دکھانے کے لئے محکمہ ثقافت کے اشتراک سے کلچرل شو بھی منعقد کئے جائیں گے۔
- میوزک فیسٹول: اس فلم فیسٹول میں لداخ کے نوجوان موسیقاروں کو بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
ہندوستان کے ہمالیائی خطے میں موجود خوبصورت مناظر کی وجہ سے پوری دنیا کے فلم ساز یہاں کا رخ کرتے رہے ہیں۔ اس خطہ کے انوکھے جغرافیہ کے ساتھ ساتھ یہاں کے مقامی لوگوں، روایتی فنون اور پیشوں پر مبنی فلمیں بڑی تعداد میں بنائی جاتی رہی ہیں۔ اس سیاق وسباق میں یہ فلم فیسٹول مقامی فلم سازوں کو اپنی کہانی بڑی تعداد میں ناظرین کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
گزشتہ دو دہائیوں میں اس خطے کی آزاد فلم انڈسٹری نے ایک نئی شکل و صورت اختیار کی ہے، جس کے تحت یہاں کے فلم ساز مقامی زبان میں فلمیں بنا رہے ہیں۔ اسی مدت میں یہاں پر بڑی تیزی سے بجلی کاری کا بھی کام ہوا ہے، جو کہ آڈیو وژول سیکٹر کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔
ان ترقیات کی وجہ سے ہندو ستان میں بننے والی مقبول فلم لداخ تو پہنچ جاتی ہے لیکن لداخ کی کہانیاں ، خاص کر مقامی فلم سازوں کے نقطہ نظر سے ابھی بھی نہیں سنائی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں فلم ورکشاپ، ماسٹر کلاس اور گفتگو پر مبنی اجلاس نئے ابھرتے ہوئے اور پرانے فلم سازوں کو ضروری ہنر مندیاں اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کریں گے۔
مقابلہ والے سیکشن کے جج
- محترمہ منجو بورہ ، چیئرپرسن (آسام)
- جناب جی پی وجے کمار ، ممبر (تمل ناڈو)
- جناب راجا شبیر خان، ممبر ( جموں وکشمیر)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔