Urdu News

تین نئے ہوسٹل تعمیر کرائے جائیں گے جن سے 350 کھلاڈیوں کو فائدہ پہنچے گا

کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

 

کول انڈیا (CIL) ، وزارت کوئلہ نے آج یہاں ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے کھیلوں کے محکمے کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اقرار نامے کے تحت CILکا رپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) پروگرام کے تحت نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ (NSDF) میں 75 کروڑ روپے کا عطیہ دیگی۔ CIL کے عطئے کی رقم کو کھلاڈیوں کے لیے تین بڑے ہوسٹلوں کی تعمیر میں خرچ کیا جائے گا۔ حالیہ اولمپکس اور پارا اولمپکس میں حالیہ کامیابی سے پیدا جوش و ولولے کے ماحول کو بروئے کار لانے کی جانب یہ ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ جہاں ہندستان نے اب تک کی سب سے بڑی تعداد میں تمغے حاصل کیے ہیں۔

اقرار نامے پر دستخط کی تقریب میں اطلاعات و نشریات نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، داخلہ امور، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نستھ پرمانک، سکریٹری (کول) ڈاکٹر انل کمار جین، سکریٹری (اسپورٹس) جناب روی متل، CIL کے چیر من جناب پرمود اگروال اور وزارتوں اور CIL کے دیگر اعلیٰ عہدہ دار موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014ACJ.jpg

یہ ہوسٹل لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن، (LNIPE)، گوالیر اور بھوپال اور بینگلور میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سنٹرز میں تعمیر کرائے جائیں گے۔ ان میں مجموعی طور پر 350 کھلاڈیوں کے رہنے کی گنجائش ہوگی۔ ان ہوسٹلوں سے با صلاحیت اتھلیٹوں براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور وہ سازگار ماحول میں قومی سطح کے کوچوں کے تحت تربیت حاصل کر سکیں گے۔ یہ پروجیکٹ 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے لیے CIL نے 25 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ CIL کی طرف سے یہ مدد حکومت ہند کھیلو انڈیا اسکیم کے مقصد کے حصولیابی میں کام آئے گی۔

CIL کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات پر ہر سال 500 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرتا ہے ۔ CIL اور اسکے ذیلی اداروں نے کھیلوں کے فروغ کے تحت چند انتہائی موثر پروجیکٹوں کا کام چل رہا ہے۔ ان میں چند اہم پروجیکٹوں میں رانچی میں اسپورٹ ٹو اسپورٹس اکیڈمی پروجیکٹ دس کروڑ روپے سالانہ کے خرچ سے جھارکھنڈ کے قبائل نوجوانوں کو رہائشی ٹرینگ سہولت فراہم کرنا ہے۔ سمبلپور، اڈیثہ میں 25 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک مقصدی اسپورٹس کمپلیکس اور 23 کروڑ روپے کی لاگت سے دس ہزار افراد کی گنجائش والا اسٹیڈیم اڈیثہ کے جھار سوگڑا شامل ہیں۔

Recommended