Categories: تفریح

سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا تھا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
(یوم پیدائش پر خصوصی تحریر یکم  نومبر)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اداکارہ ایشوریہ رائے کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں ہوتا ہے۔ سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریہ رائے بچن یکم نومبر 1973 کو کرناٹک کے منگلورو میں پیدا ہوئیں۔ بعد میں وہ فیملی کے ساتھ ممبئی آگئیں۔ ایشوریہ اپنی اعلیٰ تعلیم کے دوران ماڈلنگ کی طرف مائل ہوئیں اور بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ایشوریہ 1994 میں مس انڈیا مقابلے کا حصہ بنیں، جس میں انہیں رنر اپ قرار دیا گیا۔ اسی سال انہوں نے 'مس ورلڈ' مقابلے میں بھی حصہ لیا۔ اس مقابلے میں ایشوریہ نے کئی ممالک کی حسیناؤں کو شکست دے کر 'مس ورلڈ' کا خطاب حاصل کیا۔ اس کے بعد ایشوریہ کو کئی فلموں کے آفرز  ملنے لگے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایشوریہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1997 میں تامل فلم 'اروور' سے کیا۔ اسی سال ایشوریہ نے فلم 'اور پیار ہو گیا' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں وہ بابی دیول کے مقابل نظر آئیں۔ یہ فلم کچھ خاص نہیں دکھا سکی۔ 1997 میں ایشوریہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہم دل دے چکے صنم میں کام کیا۔ یہ فلم سپر ہٹ رہی اور اس فلم میں ایشوریا کی شاندار اداکاری پر انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد ایشوریہ نے کئی تمل، ہندی اور انگریزی فلموں میں کام کیا، جن میں تال، جوش، محبتیں، دیوداس، دھوم-2، گرو، جودھا اکبر، رین کوٹ، دی مسٹریس آف اسپائسز، امراؤ جان، جذبہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایشوریہ کئی اشتہارات میں بھی نظر آئیں۔ وہ بالی ووڈ کی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے دو مسابقتی برانڈز پیپسی اور کوکا کولا  کا اشتہار کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایشوریہ کو 2009 میں فلم انڈسٹری میں ان کی شراکت کے لیے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ نیلی آنکھوں والی ایشوریہ رائے نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن سے 2007 میں شادی کی۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے، جس کا نام 'آرادھیا' ہے۔ اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے سب کو دیوانہ بنانے والی ایشوریا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی منی رتنم کی فلم پونیئن سیلو ن میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago