Categories: تفریح

وزیر داخلہ امت شاہ کو پسند آئی فلم ”سمراٹ پرتھوی راج“، اکشے کمار نے کہا شکریہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اکشے کمار اور مانوشی چھلر کی آنے والی فلم ”سمراٹ پرتھوی راج“ سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اکشے ' سمراٹ پرتھوی راج کو باکس آفس پر کامیاب بنانے کے لیے فلم کی بھرپور تشہیر کر رہے ہیں۔ دریں اثنا  ریلیز سے صرف دو دن قبل دہلی میں فلم کی اسپیشل اسکریننگ ہوئی جس میں وزیر داخلہ امت شاہ نے شرکت کی، انہوں نے نہ صرف فلم دیکھی بلکہ دل و جان سے فلم کی تعریف بھی کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ساتھ ہی اکشے کمار نے ٹویٹ کرکے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اسکریننگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اکشے نے ٹویٹ کیا، 'میرے لیے بہت جذباتی اور قابل فخر شام۔ عزت ماب وزیر داخلہ امت شاہ جی نے سمراٹ پرتھوی راج کو دیکھا، میں اس کے لیے بہت اعزاز محسوس کر رہا ہوں۔ ہماری فلم کے لیے ان کی تعریف نے ہماری کوششوں کو کامیاب بنایا! میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
غور طلب ہے کہ آنے والی فلم ”سمراٹ پرتھویراج“ ایک تاریخی دور کی ڈرامہ فلم ہے۔ فلم میں اکشے کمار سمراٹ پرتھوی راج کے کردار میں ہوں گے۔ اداکارہ مانوشی چھلر نے راجکماری سنیوگیتا کے کردار میں، سنجے دت بطور ”کاکا کنہ“، سونو سود بطور راج کوی چند بردائی اور آشوتوش رانا جے چند کے کردار میں نظر آئیں گے۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے ہدایت کار چندر پرکاش دویدی ہیں۔ فلم ”سمراٹ پرتھوی راج‘ 3 جون 2022 کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago