فلمساز بونی کپور آج اپنی 67ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر جھانوی کپور نے اپنے والد بونی کپور کو ان کی سالگرہ پر خاص اور قدرے مزاحیہ انداز میں مبارکباد دی۔ جھانوی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بونی کپور کے ایک مضحکہ خیز ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس کے ساتھ ہی جھانوی نے دل کو چھو لینے والا کیپشن بھی لکھا ہے۔ جھانوی نے لکھا-’ پوری دنیا میں سب سے پیارے پاپا کو سالگرہ مبارک ہو۔ میں آپ کو اس سے بھی زیادہ پیار کرتی ہوں جتنا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ آپ سب سے مضبوط آدمی ہیں۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ میں آپ کو پاپا کہہ سکتی ہوں۔ آپ سے پیار ہے پاپا
جھانوی کی اس پوسٹ کے ذریعے مداح بونی کپور کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ جھانوی کپور پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ شری دیوی کی بیٹی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بھی ہیں۔ جھانوی اور بونی کا شمار بالی ووڈ کی مشہور باپ بیٹی کی جوڑی میں کیا جاتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خصوصی بانڈ شیئر کرتے ہیں۔ بونی کپور نے جھانوی کپور کی تازہ ترین فلم’ملی‘ بھی پروڈیوس کی ہے۔