Urdu News

اپنی یوم پیدائش پر ایک ہزار پودے لگائیں گی جوہی چاولہ

فلم اداکارہ جوہی چاولہ آج اپنی 55ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص دن پر جوہی چاولہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے اور مداحوں کی نیک خواہشات اور محبتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ جوہی نے اپنی سالگرہ پر 1000 پودے لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اپنی پوسٹ میںجوہی نے لکھا’ اور مجھے سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد ، اتنے سالوں سے ملے پیاراور نیک تمناو¿ں کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ہمیشہ کیلئے شکریہ۔ اس کے ساتھ جوہی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے ایموجی بناتے ہوئے لکھا-’ اپنی سالگرہ کی مبارکباد کے لیے ہزار درخت ..!!!

جوہی کی اس پوسٹ کے ذریعے مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے قابل ستائش قدم کو سراہ رہے ہیں۔جوہی چاولہ ایک کامیاب فلمی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کو فروغ دینے والی کئی سماجی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ جوہی اکثر ماحول کو فروغ دینے کے لیے کئی مواقع پر درخت لگاتی ہیں اور مداحوں کو بھی اس کے لیے ترغیب دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ جوہی آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کا بھی حصہ ہیں۔

Recommended