Categories: تفریح

نیوز 18 اُردو نے جیتا نیوز چینل آف دا ایئر اُردو کا ایوارڈ

ای این بی اے 2020 ایوارڈ

نیوز 18 اُردو نے جیتا نیوز چینل آف دا ایئر اُردو کا ایوارڈ

ای این بی اے 2020 ایوارڈ میں اس برس سے شامل کئے گئے اُردو  نیوز چینلوں کی کیٹگری میں نیوز چینل آف دا ایئر کا ایوارڈ نیوز 18 اُردو نے حاصل کرکے یہ ثابت کر دیا کہ اُردو زبان کی شناخت اُردو رسم الخط اور اُردو زبان کی چاشنی  سے ہی ہوتی ہے۔

ہندوستانی نیوز میڈیا کے ذریعہ کی گئی بہترین کارکردگی کا جشن مناتے ہوئے ، اپنی ساکھ اور لگن کو برقرار رکھتے ہوئےعالمی وبا  کے درمیان ، ایکسچینج 4 میڈیا نیوز براڈکاسٹنگ ایوارڈ (ای این بی اے) کے 13 ویں ایڈیشن کا اہتمام سنیچر کے روز دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں کووڈ ضابطوں کے تحت ایک شاندار تقریب میں کیا گیا ۔ ہر سال کی طرح ای این بی اے نے ملک کی نیوز میڈیا انڈسٹری میں بہترین کارکردگی کے لیے بے باک صحافت کو اعزاز سے نوازہ۔ای این بی اے ایوارڈ تقریب میں نیوز18اردو نے اپنی بادشاہت پر مہر لگادی۔نامور صحافی، شاعر اور نیوز 18 اُردو کے سینئر ایڈیٹر اور چینل ہیڈ تحسین منور نے سال کے بہترین نیوز چینل کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنے خطاب میں اس جیت کے لئے اپنے سینئر اور اپنی ٹیم کا شُکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے خاص طور پر اپنے گروپ ایڈیٹر راجیش رینہ کی ہر لمحہ رہنمائی پر انکا شُکریہ ادا کیا- ایوارڈ تقریب میں نیوز18اردو کی بے باک صحافت اور انٹرٹینمنٹ کو بھی وہ مقام عطا کیا گیا جس کا وہ ہمیشہ سے حقدار رہا ہے۔یہ ایوارڈ اس بات کا گواہ بنا کہ نیوز18اردو نے کبھی اردو کی شیرینی اور غیرجانبدانہ صحافت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔جموں کشمیر میں نیوز18اردوکے مقابلے آج تک کوئی ٹھہر نہیں سکا،اور اس پرای این بی اے نے اپنی مہر ثبت کردی۔نیوز18اردو کے کشمیرکی تہذیب و ثقافت اور مسائل اور حالات حاضرہ پر مبنی پروگرام گراؤنڈ رپورٹ کو ای این بی اے سلور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ای این بی اے ایوارڈ تقریب مں نیوز18اردو کی کامیابی کی کہانی یہیں نہیں رکی بلکہ نیوز18اردوکے مشہور پروگرام دل نے پھریاد کیا کوبیسٹ انٹرٹینمنٹ کوریج کے لئے برانز ایوارڈ  سے بھی نوازہ گیا۔ نیوز چینل آف دا ایئر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد تحسین منور نے بات چیت میں کہا کہ ہر نئے دن نیوز18اردو کے ناظرین میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔جس طرح اردو کی شیرینی اور وراثت کو نیوز18اردو نے برقرار رکھا ہے،وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ اور یہ ایوارڈ ہمیں اس بات کے لئے ہمیشہ توانائی دیتا رہیگا کہ اُردو زبان کی خدمت  اُردو زبان کی چاشنی اور اسی کے رسم الخط میں ہی ہم کرتے رہیں۔

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago