Urdu News

پرینکا چوپڑا جوناس کی رومانوی کامیڈی فلم ‘لو اگین’ ریلیز کے لیے تیار

عالمی اسٹار پریانکا چوپڑا جوناس کی رومانوی فلم ‘لو اگین’ بڑی انتظارکے بعد ریلیز کیلئے تیار ہے۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جسے پریانکا کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ پریانکا طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر واپسی کررہی ہیں۔ پریانکا کا شمار نہ صرف ہندوستان بلکہ ہالی ووڈ میں بھی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اس رومانوی کامیڈی ‘لو اگین’ میں ان کی اداکاری کا بے صبری سے انتظار ہے۔

میرا رے (پریانکا چوپڑا) اپنی منگیتر کو کھو چکی ہے اور اس نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میرا اپنے منگیتر کے پرانے سیل فون پر اس کی یاد میں رومانوی پیغامات بھیجتی ہے۔ وہ اس بات سے بے خبر ہے کہ یہ نمبر روب برنز (سیم ہیوگن) کو دیا گیا ہے۔

روب ایک صحافی ہے۔ میرا کے پیغامات سے متائثر ہو کر، اس نے میگااسٹار سیلائن ڈیون کی مدد لی، جو پہلی بار خود کا کردار ادا کر رہی ہے۔ سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ انڈیا 12 مئی 2023 کو فلم ‘لو اگین’ ریلیز کر رہا ہے۔

Recommended