Urdu News

راکھی ساونت کا بڑا انکشاف،عادل پر فحش ویڈیوز بناکر فروخت کرنےکا لگایا الزام

بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت اور شوہر عادل خان درانی

بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اب راکھی اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر بحث میں ہیں۔ چند روز قبل راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان درانی پر مارپیٹ اور دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔

راکھی نے عادل کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد عادل کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اپنی شادی شدہ زندگی میں آئے طوفان کے بعد راکھی نے بڑا انکشاف کیا ہے۔

راکھی نے عادل پر مارپیٹ، دھوکہ دہی اور فحش ویڈیوز بناکر فروختکرنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ایسے میں عادل خان کی مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں۔ یہی نہیں راکھی نے کئی ثبوت بھی پولیس کو سونپے ہیں۔

راکھی کے وکلا نے بھی میڈیا سے بات کی اور کہا کہ “کچھ سنگین ثبوت ہیں، جو انہیں ضمانت نہ دینے کے لیے کافی ہیں“۔ راکھی کے وکیل نے کہا کہ راکھی ملزم کے خلاف مزید شواہد اکٹھے کرنے میں تعاون کر رہی ہیں، اس لیے ہمارا فریق مضبوط ہوگا۔ پولیس نے عادل کے خلاف کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اندھیری کی عدالت نے عادل کو عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

Recommended