Categories: تفریح

رنویر۔دیپیکا کی شادی کی آج تیسری سالگرہ، دلچسپ ہے محبت کی کہانی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اداکارہ دپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ جو دیپ ویر کے نام سے مشہور ہیں، آج اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر یہ جاننا بہت دلچسپ ہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون کی پہلی ملاقات سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گولیوں کی راس لیلا  رام لیلا ' کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان محبت شروع ہوئی۔ اس وقت سب کے لیے یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے ساتھ آن اسکرین رومانس کے ساتھ ساتھ آف اسکرین   بھی پیار میں پڑ جائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میڈیا میں بھی دونوں کی محبت کی خبریں تیزی سے چل رہی تھیں۔ یہ جوڑی بالی ووڈ کی ایسی خوبصورت جوڑی بن گئی، جسے ناظرین نے اسکرین کے ساتھ ساتھ آف اسکرین بھی پسند کیا۔ حالانکہ رنویر پہلی نظر میں دیپیکا پر اپنا دل ہار بیٹھے تھے۔ دپیکا اور رنویر کا پیار پروان چڑھا فلم باجی راؤ مستانی کے سیٹ پر  ۔ جب دونوں کو سال 2015 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'باجی راؤ مستانی' میں دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا۔ دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا   اور ان کا رومانس آن اسکرین کے ساتھ ساتھ آف اسکرین   بھی جاری تھا۔ اس کے بعد دونوں نے فلم 'فائنڈنگ فینی' اور 'پدماوت' میں ایک ساتھ کام کیا اور تقریباً 6 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 14 نومبر 2018 کو شادی کر لی۔ دونوں کی جوڑی بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ ناظرین اس جوڑی کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور انہوں نے اس جوڑی کا نام بھی 'دیپ ویر' رکھا ہے۔ شادی کے بعد بھی دپیکا اور رنویر فلمی دنیا میں سرگرم ہیں۔ دونوں بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہیں اور جلد ہی فلم '83' میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago