Categories: تفریح

شلپا شیٹی نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر تصویریں شیئر کیں، پیاربھرا نوٹ لکھا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اداکارہ شلپا شیٹی آج اپنی شادی کی سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر انہوں نے اپنی شادی کی کچھ ان دیکھی تصویریں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے شلپا نے لکھا،’12 سال پہلے آج ہی کے  دن اور اسی لمحے ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا کہ ہم سکھ دکھ میں ساتھ رہیں گے۔ ہم مل کر مشکل وقت کو برداشت کریں گے۔ پیاراوربھگوان پر بھروسہ رکھیں گے کہ وہ ہمیں راستہ دکھائیں۔ دن بہ دن کندھے سے کندھا ملا کر ہم اس وعدے کو نبھاتے رہیں گے۔ 12 سال گزر چکے ہیں اور  مزید گنتی نہیں کر رہی ہوں۔ ہیپی اینی ورسری  ککی۔ہماری زندگیوں میں کئی قوس وقزح، خوشیاں، سنگ میل اور ہمارے بچوں کے لیے چیئرس۔ ان تمام خیر خواہوں کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے ہر خوشی، غم اور مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شلپا کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ شلپا شیٹی نے 22 نومبر 2009 کو بزنس مین راج کندرا سے شادی کی تھی۔ سال 2012 میں ان کے بیٹے ویان کی پیدائش ہوئی اور 15 فروری 2020 کو وہ سروگیسی کے ذریعے بیٹی سمیشا کی ماں بنیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شلپا شیٹی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی فلم نکما میں نظر آئیں گی۔ واضح ہو کہ ان کے شوہر راج کندرا کوچند ماہ قبل پورنوگرافی کیس میں کئی دن جیل میں گزارنے پڑے تھے۔ انہیں ستمبر 2021 میں 50,000 روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ راج کندرا ضمانت پر رہائی کے بعد سے سوشل میڈیا سے دور ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago