Categories: تفریح

سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم یودھا کا اعلان، فرسٹ لک آؤٹ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ کرن جوہر کی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' سے بالی ووڈ میں  قدم رکھنے والے اداکار سدھارتھ ملہوترا ایک بار پھر دھرما پروڈکشن کی فلم میں نظر آئیں گے۔ فلم کا ٹائٹل 'یودھا' ہوگا۔ فلمساز کرن جوہر نے فلم کا فرسٹ لک اور موشن پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس سے آگاہ کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یودھا کے فرسٹ لک موشن پوسٹر میں ایک طیارہ ہوا میں گرتا ہوا نظر آرہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ سدھارتھ ملہوترا طیارے کے اندر اندھیرے میں ہتھیار پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہیں  پس منظر سے وائس اوور میں ایک آواز سنائی دیتی ہے -  مے ڈے… میڈ… ہائی جیک۔' فلم کے اس موشن پوسٹر کو دیکھنے کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ فلم طیارہ ہائی جیک پر مبنی ہوگی اور سدھارتھ فلم میں زبردست ایکشن اور اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم اس فلم میں سدھارتھ کے مدمقابل ہیروئن لیڈ میں کس اداکارہ کے نام پر مہر لگائی جائے گی اس پر ابھی تک سسپنس  ہے۔ سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلم یودھا کی ہدایت   ساگر امبرے اور پشکر اوجھا کررہے ہیں۔ یودھا اگلے سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago